منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جولے لداخ:بھارتی بحریہ کی لداخ تک رسائی کیلئے دو روزہ مہم شروع

مہم کا مقصد لداخ کے نوجوانوں کی دفاعی خدمات، قومی تعمیر کے استحکام اور بحریہ کے احساس کو فروغ دینے میں زیادہ شرکت کویقینی بنانا ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-07
in اہم ترین
A A
جولے لداخ:بھارتی بحریہ کی لداخ تک رسائی کیلئے دو روزہ مہم شروع
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
دور دراز علاقوں کی ترقی کے تئیں قومی قیادت کے وژن پرعمل کرتے ہوئے بھارتی بحریہ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ سے رابطے کو مستحکم بنانے کی خاطر مخصوص کثیرالجہتی رسائی کا پروگرام شروع کیا ہے۔
اس پروگرام کا مقصد لداخ کے نوجوانوں کی دفاعی خدمات، قومی تعمیر کے استحکام اور خطے میں بحریہ کے احساس کو فروغ دینے میں زیادہ شرکت کویقینی بنانا ہے۔
اس پروگرام کے ایک حصے کے طورپر بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل آر ہری کمار۶؍ اور۷جولائی کو لیہہ میں رسائی کی مختلف سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔
بھارتی بحریہ نے رسائی میں اضافے کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طورپر پچھلے سال شمال مشرق میں جامع سرگرمیاں انجام دی تھیں۔ بھارتی بحریہ کے رسائی کے پروگرام کے تحت لداخ میں جن پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا ان میں بحریہ کے بینڈ کی عوام میں کارکردگی کا مظاہرہ ، بھارتی بحریہ اور لداخ یوٹی کی ٹیم کے درمیان دوستانہ فٹ بال میچ ، بائک اور کار کی مہم جوئی کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کرنا اور مختلف اسکولوں کے دورے شامل ہیں ۔
لیہہ میں اپنے دورے کے دوران سی ایم ایس لیہہ اور لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) بریگیڈیئر (ڈاکٹر ) بی ڈی مشرا (ریٹائرڈ) سے ملاقات کریں گے اور جنگی یادگار پر گلہائے عقیدت نذر کرتے ہوئے بھارتی بحریہ کی جانب سے خرا ج عقیدت پیش کریں گے۔
سی این ایس کے ہمراہ این ڈبلیو ڈبلیو اے کی صدر محترمہ کلاہری کما ر۶جولائی کو سندھوسنسکرتی کیندر میں بھارتی بحریہ کے بینڈ کے ذریعہ پیش کئے جانے والے خصوصی کنسرٹ ‘ سرگم ’ میں میزبان خصوصی ہوں گے۔ایل جی سرگم میں مہمان خصوصی ہوں گے۔۷جولائی کو بحریہ کی ٹیم اور لداخ کے ٹیم کے درمیان ایک دوستانہ فٹ بال میچ ہوگا جو اسپیٹک فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گااور اس میں سی این ایس میز بان خصوصی ہوں گے جبکہ ایل جی مہمان خصوصی ہوں گے۔
ایل جی ایک موٹر سائیکل اور ایک کار کی مہم جوئی کو بھی ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے جو بالترتیب دلی اور وشاکھا پٹنم تک جائیں گے۔سی این ایس اور این ڈبلیو ڈبلیو اے کے صدر لیم ڈون سینئر سیکنڈری اسکول کادورہ بھی کریں گے اور وہاں طلبا اور اساتذہ کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ موٹر سائیکل اور کار کی یہ مہم، جس میں لداخ کے رہنے والے بحریہ کے ارکان اور ۲۰خواتین سمیت ۱۰۷ افراد شامل ہیں۔
دلی اور وشاکھا پٹنم سے بالترتیب اور۱۵؍اور۲۲جون سے شروع ہوئی تھی اور اس نے پورے لداخ کے خطے میں مختلف اسکولوں میں ۳۰۰۰سے زیاد ہ طلبا کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی۔ لیہہ سے واپسی کے مرحلے میں ، کْل۵۰۰۰ کلومیٹر سے زیادہ فاصلہ طے کرتے ہوئے ،شرکاء مختلف اسکولوں کے طلبا کے علاوہ مقامی آبادی کے ممتاز افراد کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔
بحریہ کے مختلف اسٹیشنوں پر تعینات لداخ کے رہنے والے بحریہ کے تمام اہلکار ان تقریبات میں شرکت کررہے ہیں اور نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں قوم کی تعمیر کے ساتھ ساتھ بھارتی بحریہ میں شامل ہونے اور فخر کے ساتھ ملک کی خدمت کرنے کی ہمت افزائی کے لئے اپنے تجربات اور کامیابی کی داستانیں طلبا کو سنا رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پائین شہر میںسمارٹ میٹروںکی تنصیب کیخلاف دوسرے دن بھی احتجاج

Next Post

’زیرو ویسٹ یاترا ہمارا عزم ‘:ایل جی کا امر ناتھ یاترا کیلئے دیہی ترقی کے محکمے کے اختراعی اقدامات کا آغاز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
’زیرو ویسٹ یاترا ہمارا عزم ‘:ایل جی کا امر ناتھ یاترا کیلئے دیہی ترقی کے محکمے کے اختراعی اقدامات کا آغاز

’زیرو ویسٹ یاترا ہمارا عزم ‘:ایل جی کا امر ناتھ یاترا کیلئے دیہی ترقی کے محکمے کے اختراعی اقدامات کا آغاز

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.