نیویارک///
ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک کے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کو محفوظ بنانے کے لیے اُٹھائے گئے نئے اقدام سے صارفین پریشان ہوگئے ہیں۔
ایلون مسک نے ہفتے کے روز ڈیٹا اسکریپنگ اور سسٹم میں ہیرا پھیری کے پیشِ نظر ٹوئٹس کی تعداد کو ٹوئٹرصارفین کی پہنچ کے لیے محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس اقدام نے ٹوئٹر کے بہت سے صارفین کو پریشان کر دیا ہے اور انہیں یہ پلیٹ فارم چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے۔
ایلون مسک کے اس نئے اقدام کے حوالے سے اعلان کے بعد سے ٹوئٹر پر ’ہیش ٹیگ گّڈ بائےٹوئٹر‘ ٹرینڈ کرتا رہا۔
اس نئے اقدام کے بعد اب ٹوئٹر نے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کو 10ہزار ٹوئٹس، غیر تصدیق شدہ صارفین کو 1 ہزار ٹوئٹس اور نئے غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹس کو 500 ٹوئٹس تک محدود کر دیا ہے۔
ایلون مسک نے فی الحال یہ نہیں بتایا کہ یہ نئے اقدامات کتنے وقت تک کے لیے برقرار رہیں گے۔
اس نئے اقدام پر صارفین کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹس پر یہاں ایک نظر ڈال لیتے ہیں۔