منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ہم جو کہتے ہیں کرتے ہیں ‘:’۳۷۰کو ختم کر دیا اور اب عظیم الشان رام مندر تعمیر ہو رہا ہے‘

 ہندوستان دنیا کی ٹاپ ۵ معیشتوں میں شامل ہو گیا ہے:راج ناتھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-11
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

روہتاس (بہار)//
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کی ستائش کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ آج پوری دنیا ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے کیونکہ اس کی پوزیشن کئی گنا مضبوط ہوئی ہے۔
وزیر دفاع سنگھ گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی روہتاس، بہار میں دانشوروں سے بات چیت کر رہے تھے جہاں انہوں نے کہا’’بی جے پی وعدے پورے کرتی ہے، ہم نے آرٹیکل ۳۷۰کو ختم کر دیا اور اب عظیم الشان رام مندر تعمیر ہو رہا ہے۔ ہم سیاست صرف سرکار بنانے کے لیے نہیں بلکی سماج بنانے کے لیے کرتے ہیں۔ (ہم حکومت بنانے کیلئے سیاست نہیں کرتے بلکہ معاشرے کی بھلائی کے لیے کرتے ہیں)۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ملک کے تقریباً ۱۲کروڑ گھروں میں نلکوں کے ذریعے پانی پہنچا ہے۔ان کاکہنا تھا’’آج ملک میں تقریباً ۱۲ کروڑ گھروں میں نلکوں کے ذریعے پانی پہنچ چکا ہے۔ سال۲۰۱۴ میں تقریباً ۱۸ہزار دیہاتوں میں بجلی نہیں تھی۔ آج ہر گھر میں بجلی پہنچ گئی ہے۔‘‘ سنگھ نے مزید کہا کہ ہندوستان کی اقتصادی ترقی زبردست ہے اور بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ان کاکہنا تھا’’اب ہندوستان کی اقتصادی ترقی زبردست ہے۔ آج ہندوستان بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ ہندوستان دنیا کی ٹاپ ۵ معیشتوں میں شامل ہو گیا ہے۔ مورگن اسٹینلے نے کہا ہے کہ ہندوستان کا شمار ۲۰۲۷ تک دنیا کی ٹاپ ۳معیشتوں میں کیا جائے گا۔
سنگھ نے مزید روشنی ڈالی کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ایسا نظام دیا ہے جہاں ہر سو پیسہ لوگوں کے بینک اکاؤنٹ میں پہنچ رہا ہے۔انہوں نے کہا’’سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی نے کہا تھا کہ میں ۱۰۰پیسے بھیجتا ہوں، لیکن صرف ۱۵ پیسے لوگوں تک پہنچتے ہیں۔ ہمارے وزیر اعظم نے ایسا نظام دیا ہے کہ ہر سو پیسہ لوگوں کے بینک اکاؤنٹ میں پہنچ رہا ہے‘‘۔
وزیر دفاع کاکہنا تھا’’ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے دوران ہندوستانی طلباء کو بحفاظت نکالنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے روس، یوکرین اور امریکہ کے صدر سے بات کی اور جنگ رک گئی تاکہ ہندوستانی بچوں کو بحفاظت نکال لیا جائے‘‘۔
ملک میں دفاعی پیداوار کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے روشنی ڈالی کہ یہ ایک لاکھ کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے اور برآمدات ۱۶ہزار کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
ان کاکہنا تھا’’آج ملک میں دفاعی پیداوار ایک لاکھ کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ پہلے دفاعی برآمدات ایک ہزار کروڑ سے کم تھیں، آج برآمدات ۱۶ہزار کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ آنے والے سالوں میں دفاعی برآمدات کو۳۵ہزار کروڑ روپے تک پہنچانے کا ہدف ہے‘‘۔
مسلح افواج کی طرف سے۴۱۱ ؍اشیاء اور دفاعی پی ایس یوز کی طرف سے ۴۶۶۶؍اشیاء کی مثبت مقامی فہرستیں جاری کی گئی ہیں۔ یہ ہندوستان میں اور صرف ہندوستانی ہاتھوں سے بنائے جائیں گے۔
سنگھ نے مزید کہا کہ ہندوستان میں ڈیجیٹل لین دین کی زیادہ سے زیادہ تعداد ہو رہی ہے۔ان کاکہنا تھا’’آج ہندوستان میں ڈیجیٹل لین دین کی سب سے زیادہ تعداد ہو رہی ہے۔ پہلے لوگ کہتے تھے کہ ہندوستان جیسے ملک میں ڈیجیٹل لین دین ممکن نہیں ہے۔ آج بہار میں بھی بڑی تعداد میں ڈیجیٹل لین دین ہو رہا ہے۔‘‘
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بیرون ملک اپنے ملک پر تنقید کرنا مناسب نہیں ہے :امیت شاہ

Next Post

بی جے پی حکومت کے نو برسوں میں لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوا : میگوال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
بی جے پی حکومت کے نو برسوں میں لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوا : میگوال

بی جے پی حکومت کے نو برسوں میں لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوا : میگوال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.