جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی تریویند راوت کو بی جے پی سے باہر کریں: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-10
in قومی خبریں
A A
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

نئی دہلی//کانگریس نے جمعہ کو کہا کہ اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت نے مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کو محب وطن بتاکر جمہوریت کی توہین کی ہے اس لئے وزیر اعظم مودی کو ان کے خلاف سخت کاروائی کرکے انہیں فورا بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) سے نکال کر باہر کرنا چاہئے ۔
کانگریس کے سیکریٹری ویبھو والیا نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ مسٹر مودی ایک طرف عالمی سطح پر اپنی تصویر چمکانے کے لئے گاندھی جی کے مجسمے پر پھول چڑھاتے ہیں اور دوسری طرف اپنی پارٹی کے لیڈروں سے گاندھی جی کی توہین کرواتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کو گاندھی جی کی توہین کرنے والے اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی کے خلاف فوری کاروائی کرکے بتانا چاہئے کہ وہ سچ میں گاندھی کومانتے ہیں۔ گاندھی جی کو توہین کرنے والے مسٹر راوت کے خلاف اگر کاروائی نہیں ہوتی ہے تو مسٹر مودی کو گاندھی جی کے مجسمے پر پھول چڑھانے اور ان کے سلسلے میں تقریرکرنا بند کرنا چاہئے ۔
کانگریسی لیڈر نے کہا یہ پہلی بار نہیں ہے جب بی جے پی کے لوگ گاندھی جی کی توہین کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ اس سے پہلے سال2019میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرگیا ٹھاکر نے بھی مسٹر راوت کی طرح گوڈسے کو محب وطن کہا تھا۔ ان کا کہنا تھا اس سلسلے میں پوچھے گئے سوال پر مسٹر مودی نے کہا تھا،میں کبھی دل سے انہیں معاف نہیں کروں گا۔حیرت کی بات ہے کہ ان کے خلاف آج تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں نمبر دو کا مقام رکھنے والے وزیر داخلہ امت شاہ نے 2017میں گاندھی کو‘چالاک بنیا’کہا تھا ۔ جس شخص نے آزادی کی لڑائی کے دوران تمام مذہبوں اور برادیوں کو ایک کرنے کا کام کیا اس کے لئے توہین کرنے والے ذات پات کے الفاظ کے استعمال سے بڑی توہین کیا ہو سکتی ہے ۔
مسٹر والیا نے کہابی جے پی ترجمان سنبت پاترا نے ایک نیوز چینل کے ڈیبٹ میں مسٹر مودی کو ‘ملک کا باپ’ بتایا تھا۔ آسام سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کامکھیاپرسادنے 2017میں کہا تھا کہ دین دیال اپادھائے کے نظریہ کے بارے میں جانے کے بغیر لوگوں کے دماغ میں گاندھی اور نہروجیسا‘کچرا’بھر دیا گیاہے ۔ اسی طرح تقریبا تین سال پہلے سابق مرکزی وزیر اننت ہینگڑے نے گاندھی جی کی قیادت میں چلنے والی آزادی کی تحری کو ڈراما بتایا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پہلوانوں کے خلاف دائر معاملے پر سماعت سات جولائی تک کے لئے ملتوی

Next Post

ہندوستان اور افریقہ مستقبل کا پاور ہاؤس بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں: گوئل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post
دور رس منصوبے تیار، ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی معاشی طاقت بنے گا: گوئل

ہندوستان اور افریقہ مستقبل کا پاور ہاؤس بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں: گوئل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.