منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سالانہ میلہ کھیر بھوانی: ٹریفک پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-27
in تازہ تریں
A A
۲۶ جنوری کی تقریباتٹریفک کیلئے راہنما ہدایات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۲۷مئی

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقہ میں واقع مشہور ماتا کھیر بھوانی مندر میں سالانہ ‘میلہ کھیر بھوانی’ کی تقریبات کے پیش نظر ٹریفک پولیس رورل کشمیر نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے ۔

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

بتادیں کہ سالانہ میلہ کھیربھوانی 28 مئی یعنی اتوار کے روز منایا جائے گا۔

سینئر سپر انٹنڈنٹ آف پولیس رورل کشمیر رویندر پال سنگھ نے اس سلسلے میں ایک ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا: ‘ماتا کھیر بھوانی مندر میں شری جیشتا اشٹمی (میلہ کھیر بھوانی) کے جشن کے دوران ٹریفک کی پریشانی سے پاک نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لئے تولہ مولہ جانے والی تمام گاڑیاں 26 سے 29 مئی تک درجہ ذیل راستے اختیار کریں گی’۔

ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق سری نگر سے آنے والی گاڑیاں پنڈچھ ،بیہامہ،توحید چوک ،دھمبہ کدل ، پولیس لائنز ، تولہ مولہ (ماتا کھیر بھوانی)، سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر جنرل پارکنگ کو اپنائیں گی جبکہ روانگی سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر جنرل پارکنگ بارسو ڈانگر پورہ، تھیرو، دھمبہ کدل، توحید چوکِ‘ یہامہ ، پنڈچھ سری نگر ہوگی۔

سالانہ ‘میلہ کھیر بھوانی’ میں شرکت کرنے کے لئے جمعہ کے روز 45 سو عقیدت مندوں پر مشتمل قافلہ سخت سیکورٹی بندو بست کے بیچ نگروٹہ سے کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق امسال ملک و بیرون ملک رہائش پذیر 60 سے 70 ہزار کشمیری مہاجر پنڈت عقیدت مندوں کی اس سالانہ میلے میں شرکت کی توقع ہے ۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس یاترا کے لئے جہاں سیکورٹی کا سخت بندوبست کیا گیا ہے وہیں انتظامیہ نے اس یاترا کے لئے تمام تر انتظامات کئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ تولہ مولہ میں واقع کھیربھوانی کشمیری پنڈتوں کی ایک مقدس جگہ ہے جہاں پر رگنیادیوی جو اِن کی ایک مقدس دیوی ہیں، کا مندر ہے ۔ کشمیری پنڈتوں کے مطابق رگنیا دیوی صرف کشمیر میں پوجی جاتی ہے ۔ اس مندر میں کشمیری پنڈت ‘میلہ کھیر بھوانی’ کے نام سے مشہور تہوار ہر سال مناتے ہیں۔ میلہ کھیر بھوانی کو کشمیری پنڈتوں کا سب سے بڑا اور اہم تہوار مانا جاتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں پی ایس اے کے تحت ۴گرفتار

Next Post

کشمیر میں موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں، شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات

کشمیر میں موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں، شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.