جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

شوپیاں : ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان

وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے بارشوں کا امکان:محکمہ موسمیات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-14
in مقامی خبریں
A A
گلمرگ، ٹنگمرگ ،پلوامہ اور قاضی گنڈ کے بالائی علاقوں میں شدید ژالہ بھاری کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان

SRINAGAR, MAY 6 (UNI) Parts of north Kashmir including tourist resorts of Tangmarg and Gulmarg received heavy hailstorm causing extensive damage to orchards of Apple and Cherry, on Friday UNI PHOTO-77U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

سرینگر//
جنوبی ضلع شوپیاں کے متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے بیچ زور دار ژالہ باری ہوئی جس وجہ سے کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان پہنچا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کی سہ پہر کو جنوبی کشمیر میں موسم نے کروٹ لی جس کے ساتھ ہی شدید ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ پہاڑی ضلع شوپیاں کے کاٹھو ہالن، سدیو ، ہر پورہ اور دیگر علاقوں میں شدید ژالہ باری سے کھڑی فصلوں، میوہ باغات اور سبزی باغوں کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ژالہ باری سے دھان کی فصلوں کو بے تحاشہ نقصان پہنچا اور میوہ جات بشمول سیب، ناشپاتی، خوبانی وغیرہ کے باغوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے ۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ ژالہ باری اس قدر شدید تھی کہ زمین پر سفید پرت جمع ہوئی۔ان کے مطابق کافی دیرتک ژالہ باری کی وجہ سے باغات کو نقصان پہنچا ہے ۔
دریں اثنامحکمہ موسمیات کی طرف سے بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج ہوئی ہے ۔
موسمیات محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں۱۵؍اور ۱۶مئی کو بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے مختصر مرحلے کا امکان ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں۱۷سے۱۹مئی تک کہیں کہیں بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ترجمان نے بتایا تاہم اس دوران بھاری بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے ۔
دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے ۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت۹ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۶ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۰ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۶ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۷ء۶ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۷ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۰ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کرناٹک کی جیت پر جموں کشمیر میں کانگریس دفتر میں جشن

Next Post

راجوری میں شادی و دیگر تقریبات پر پٹاخے سر کرنے پر پابندی عائد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

ایل او سی کے قریب بارہمولہ میں گولہ ناکارہ بنا دیا گیا

2026-03-26
Next Post
راجوری میں شادی و دیگر تقریبات پر پٹاخے سر کرنے پر پابندی عائد

راجوری میں شادی و دیگر تقریبات پر پٹاخے سر کرنے پر پابندی عائد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.