منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

جی ٹونٹی صدارت کے دوران پائیدار ترقی اولین ترجیحات میں شامل: منوج سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-26
in ٹاپ سٹوری
A A
’مقبوضہ کشمےر بھارت کا اٹوٹ انگ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

جموں/26 اپریل
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا کا کہنا ہے کہ پر امن ماحول میں ہی انسانیت کی خواہشات کو پورا کیا جا سکتا ہے ۔
سنہا نے کہا ” مجھے یقین محکم ہے کہ اہنساکی جڑیں ہماری عظیم تہذیب میں پیوست ہیں جو دنیا کو تنازعات کی غیر اہمیت اور مذاکرات کی اہمیت کا احساس دلاتی ہے“ ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں کنونشن سینٹر میں India@G20پر قومی کانفرس سے خطاب کے دوران کیا۔
سنہا نے کہا”ہندوستان کی جی ٹونٹی صدارت کے دوران سبز، تیز رفتار، جامع، پائیدار ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہیں کورونا، موسمیاتی تبدیلی اور تنازعات جیسے چلینجوں سے نمٹنے کےلئے دنیا کی امید بھری نظریں ہم پر ہیں“۔
لیفٹیننٹ گورنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کو ایک نیا وژن دیا کہ موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ صرف کانفرنس میزوں پر نہیں کیا جا سکتا ہے بلکہ ہر گھر کے ڈنر ٹیبل پر اس کے خلاف لڑنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسی سے پائیدار اور جامع ترقی کی راہ ہموار ہوسکتی ہے ۔
سنہا نے عالمی خوشحالی اور سب کےلئے بہتر معیار زندگی کو یقینی بنانے کےلئے ترقیاتی سرگرمیوں اور ماحولیات کے تحفظ کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ معاشی تحفظ کےلئے ماحولیاتی تحفظ ضروری ہے اور اسی سے سماجی ترقی کے اقدامات کو بھی تقویت ملے گی۔
ایل جی کا کہنا تھا”ہندوستان ماحولیات کے مستقبل کےلئے سب سے اہم اور تعمیری رول ادا کرے گا اور موافقت اور ماحولیاتی انتظام کے نظام کو قائم کرنے کے لئے ایکشن پلان تشکیل دے گا“۔انہوں نے کہا کہ بھارت ماحولیاتی طور پائیدار اور ترقی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے دنیا کی رہنمائی کرے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے یکساں ترقی کو یقینی بنانے کے لئے دنیا کو ایک نیا سوشل ماڈل پیش کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ آتما نر بھر بھارت، میک ان انڈیا اور ڈیجیٹل انڈیا نے تیز اور پائیدار ترقی کے لئے ایک قوی فریم ورک فراہم کیا ہے ۔
سنہا نے آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم اور اے آئی آئی ایم ایس جیسے اہم اداروں اور نوجوانوں کے رول کی اہمیت پر زور دیا۔
ایل جی کا مزید کہنا تھا”جی ٹونٹی دنیا کی 60 فیصد آبادی کی نمائندگی کرتی ہے ، عالمی جی ڈی پی کا 85 فیصد اور عالمی تجارت کا 75 فیصد حصہ ہے “۔
سنہا نے کہا”مجھے یقین محکم ہے کلہ بھارت کی جی ٹونٹی کی صدارت عالمی تعلقات کو نئی تحریک دے گی اور ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل کے جذبے کو مضبوط کرے گی۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

این آئی اے عدالت نے کشتواڑ کے 23 ملی ٹینٹوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کی

Next Post

دہلی الیکشن کا اعلان تو کرائے!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

دہلی الیکشن کا اعلان تو کرائے!

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.