ماسکو//
روس میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہم جنس پرست پروپگینڈے کو پھیلانے پر نوجوان جوڑے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایک نوجوان ہم جنس پرست جوڑے کو ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر ویڈیوز پوسٹ کرنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
مجرمان کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے دستخط کردہ “ہم جنس پرستوں کے پروپیگنڈے” کے روسی قانون کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار ہونے والوں میں 23 سالہ روسی شہری گیلا گوگش ولی اور 21 سالہ چینی شہری ہاؤیانگ زو شامل ہیں جو روس کے پانچویں بڑے شہر کازان میں رہائش پذیر تھے۔
نوجوان جوڑا ٹک ٹاک پر اپنے 740,000فالوؤرز اور یوٹیوب پر 64,900سبسکرائبرز کے ساتھ اپنی روزمرہ زندگی مع بوس و کنار کی ویڈیوز شیئر کرتا تھا۔