ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

واشنگٹن کے اتحادی ہیں پیروکار نہیں

اپنے فیصلے خود کرتے ہیں: میکروں کا ٹرمپ کو جواب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-13
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

پیرس//
فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے بدھ کے روز یہ بات زور دے کر کہی ’’کہ امریکا کے ساتھ اتحاد کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم اس کے ماتحت ہو جائیں،‘‘ انہوں نے تائیوان کے بارے میں دیے گئے اپنے متنازعہ بیانات کو درست قرار دیا اور کہا کہ وہ اپنے موقف پر قائم ہیں۔
ایمسٹرڈیم میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے کہا ’’کہ اتحادی ہونے کا مطلب پیروکار ہونا نہیں اور اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اب آپ کو اپنی سوچ رکھنے کا حق نہیں ہے”۔ انہوں نے کہا ’’کہ فرانس امن کی حمایت کرتا ہے۔‘‘
عمانویل کا مزید کہنا تھا ’’کہ فرانس تائیوان میں جمود کی حمایت کرتا ہے اور ون چائنہ پالیسی کی حمایت اور صورت حال کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے۔”
اس سے قبل ایک فرانسیسی سفارتی ذریعے نے بدھ کے روز تصدیق کی تھی کہ پیرس واشنگٹن کا "قابل اعتماد” اتحادی ہے لیکن اس کا ماتحت” نہیں ہے۔
ذرائع نے کہا کہ "ہم اس سادہ وجہ سے امریکا کے پیروکار نہیں ہیں کہ صدر یورپی خودمختاری چاہتے ہیں”۔ ذریعے نے مزید کہا کہ "ہم امریکا کے قابل اعتماد، مضبوط اور پرعزم اتحادی ہیں، لیکن ہم ایسے اتحادی ہیں جو اپنے فیصلے خود کرتے ہیں۔ ”
میکرون نے تائیوان کے معاملے میں یورپی یونین سے واشنگٹن یا بیجنگ کے ماتحت” نہ ہونے کا مطالبہ کر کے امریکا اور یورپ میں تنازعہ کو جنم دیا تھا۔
سفارتی ذریعے نے زور دے کر کہا کہ تائیوان پر کشیدگی میں فرانس کی دلچسپی ایسے وقت میں کم نہیں ہوئی جب چین نے جزیرے پر دباؤ بڑھانے کے لیے فوجی مشقیں کی ہیں۔
بیجنگ نے تائیوان کی صدر سائی انگ وین اور امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون میکارتھی کے درمیان ہونے والی ملاقات کو خطرناک قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ صدر نے یہ نہیں کہا کہ ہمیں تائیوان کی سلامتی کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک فرانسیسی فریگیٹ نے چینی فوجی مشقوں کے ساتھ مل کر آبنائے تائیوان کو عبور کیا۔
خیال رہےکہ فرانسیسی صدر عمانویل میکروں کا حالیہ دورہ چین اور متنازع علاقے تائیوان کے حوالے سے ان کی گفتگو پر امریکا کی طرف سے برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انسانیت کی اجتماعی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا: دھنکھر

Next Post

میٹا کمپنی کے ملازمین مارک زکربرگ سے سخت ناراض

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
فیس بک پر روسیوں کے خلاف پرتشدد پوسٹس کی اجازت

میٹا کمپنی کے ملازمین مارک زکربرگ سے سخت ناراض

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.