جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی پولیس کا مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں پر بہیمانہ تشدد، گرفتاریاں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-06
in عالمی خبریں
A A
اسرائیلی فوج کا مسجد اقصی پر دھاوا، نمازیوں پر سٹن گرینیڈز اور آنسو گیس کا استعمال

Isreal

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران میں 3 سال سے قید فرانسیسی جوڑے پر اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام

ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

بیت المقدس//
اسرائیلی پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصیٰ میں دھاوا بول کر درجنوں نمازیوں کو زخمی کر دیا ہے، جبکہ 350 سے زائد کو گرفتار بھی کرلیا۔
فلسطین کے سرکاری خبر رساں ادارے وفا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی فورسز اس وقت مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوئیں جب سینکڑوں مسلمان رمضان المبارک کی شب عبادت میں مصروف تھے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے صحافیوں اور عینی شاہدین کے مطابق بدھ کی صبح غزہ کی پٹی سے اسرائیلی علاقے کی طرف کئی راکٹ فائر کیے گئے۔
صحافیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے تین راکٹ دور سے فائر ہوتے دیکھے جبکہ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے ارد گرد کئی اسرائیلی شہری مراکز میں راکٹ کے وارننگ سائرن بجائے گئے۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق تازہ ترین تشدد کے آغاز اور اس کی وجہ کے بارے میں فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا ہے۔
ادھر اسرائیلی پولیس نے کہا کہ اس نے ’آتش گیر مادے، پتھروں اور لاٹھیوں‘ سے ’مسلح‘ نمازیوں کو نکالنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک اسرائیلی اہلکار ٹانگ پر پتھر لگنے سے زخمی ہوا تھا۔
اسرائیلی پولیس نے مزید کہا کہ اس چھاپے میں درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس میں تازہ ترین تشدد نے فلسطینیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔
غزہ میں فلسطینی گروپ حماس نے بڑے مظاہروں کی کال دی ہے اور لوگ سڑکوں پر جمع ہو کر اسرائیل کی سرحد کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے کہا کہ جنوبی قصبوں میں سائرن بجنے کے بعد غزہ سے اسرائیل کی جانب نو راکٹ فائر کیے گئے۔
مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ ایک سال کے دوران تشدد میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور اس بات کا خدشہ ہے کہ رواں ماہ کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے کیوں کہ مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے ساتھ یہودیوں کا تہوار فسح اور عیسائیوں کا تہوار ایسٹر بھی قریب ہیں۔
فلسطینی ہلال احمر نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی پولیس کے حملے میں ربڑ کی گولیوں اور مار پیٹ سے ابتدائی طور پر سات فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع تھی۔
ہلال احمر نے مزید کہا گیا کہ اسرائیلی فورسز اس کے طبی عملے کو مسجد تک پہنچنے سے روک رہی ہیں۔
مسجد کے احاطے کے باہر ایک بزرگ خاتون نے روتے ہوئے رائٹرز کو بتایا: ’میں ایک کرسی پر بیٹھی قرآن کی تلاوت کر رہی تھی۔ انہوں (اسرائیلی فورسز) نے سٹن گرینیڈ پھینکے جن میں سے ایک میرے سینے پر لگا۔‘
اسرائیلی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ نقاب پوش آتش بازی، لاٹھیوں اور پتھروں سے ’مسلح‘ افراد مسجد کے اندر موجود تھے جس کی وجہ سے وہ کمپاؤنڈ میں داخل ہونے پر مجبور ہوئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’جب پولیس اندر داخل ہوئی تو ان پر پتھراؤ کیا گیا اور مشتعل افراد کے ایک بڑے گروپ کی طرف سے مسجد کے اندر سے آتش بازی کی۔‘
فلسطینی گروپوں نے نمازیوں پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے جرم قرار دیا ہے۔
فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نبیل ابو رودینہ نے کہا کہ ’ہم قابض طاقت کو مقدس مقام کی سرخ لکیر عبور کرنے کے خلاف خبردار کرتے ہیں جو ایک بڑے تصادم کا باعث بنے گا۔‘
اردن اور مصر نے بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے الگ الگ بیانات جاری کیے ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں نمازیوں پر تشدد دکھایا گیا جہاں پولیس مسجد کے اندر لوگوں کو مار رہی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

قبلہ اول کے خلاف کھلی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں: سعودی عرب

Next Post

عام آدمی پارٹی کا جموں میں پراپرٹی ٹیکس کے خلاف احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
عالمی خبریں

ایران میں 3 سال سے قید فرانسیسی جوڑے پر اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام

2025-07-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

2025-07-04
عالمی خبریں

حزب اللہ کا ہتھیار چھوڑنے سے انکار

2025-07-04
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی، امریکا

2025-07-03
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایرانی صدر نے عالمی توانائی جوہری ادارے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا، ایرانی سرکاری میڈیا

2025-07-03
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی
عالمی خبریں

روس کے نائب وزیر دفاع کو 13 سال قید کی سزا

2025-07-03
ایلون مسک کا امریکا کو دوسرے ممالک میں مداخلت بند کرنے کا مشورہ
عالمی خبریں

ایلون مسک کا بڑا اعلان: امریکی نظام کے خلاف ’امریکا پارٹی‘ لانے کی دھمکی

2025-07-02
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
عالمی خبریں

فون کال لیک ہونے کا معاملہ۔ تھائی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

2025-07-02
Next Post
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے

عام آدمی پارٹی کا جموں میں پراپرٹی ٹیکس کے خلاف احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.