اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سکیورٹی اور موسمی صورتحال سے الیکشن نتھی

الیکشن کمیشن جموں کشمیر میں الیکشن کرانے کی اپنی ذمہ داریوں سے باخبر ہے:راجیو کمار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-19
in اہم ترین
A A
سکیورٹی اور موسمی صورتحال سے الیکشن نتھی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

نئی دہلی//
بھارت کے چیف الیکشن کمشنر ‘راجیو کمار(سی ای سی) نے بدھ کے روز کہا کہ جموں کشمیر میں موسم، سکیورٹی صورتحال اور دیگر ریاستی انتخابات کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن منعقد کئے جائیں گے۔
نئی دہلی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر نے صحافیوں کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں حد بندی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ پولنگ سٹیشنوں کی درستگی، از سر نو ترتیب، آر اوز کی تقرری، اے آروز اور باقی رسمی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جب بھی یہ جیزیں مکمل ہو جاتی ہیں، تو اس علاقہ میں انتخابات کیے جاتے ہیں اور انتخابات کا انعقاد اس علاقہ میں ضرورری ہوتا ہے۔
سی ای سی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انتخابات موسم، سکیورٹی خدشات اور دیگر ریاستوں میں انتخابات کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے کرائے جائیں گے، تاہم سی ای سی نے جموں و کشمیر میں اسمبلی تاریخ یا مہینے کی وضاحت نہیں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیشن یو ٹی میں الیکشن کرانے کی اپنی ذمہ داریوں سے باخبر ہے ۔
بتادیں کہ جموں و کشمیر میں نئی حد بندی کی مشق گزشتہ برس مکمل ہوئی تھی۔جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ ۲۰۱۹ کے تحت اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کیا گیا۔
سابقہ ریاست جموں و کشمیر میں ۱۱۱ نشستیں تھیں، کشمیر میں۴۶، جموں میں ۳۷، اور لداخ میں چار، اس کے علاوہ ۲۴ نشستیں پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے لیے مخصوص تھیں۔
جموں و کشمیر میں نئے اسمبلی حلقوں کے قیام کے لیے حد بندی کمیشن نے جموں و کشمیر کی نئی حد بند گزشتہ برس مکمل کی۔ نئی حد بندی میں جموں صوبے کے لیے چھ جبکہ کشمیر صوبے کے لیے ایک نئے اسمبلی حلقے کا قیام کیا گیا۔
کمیشن نے اس بار درج فہرست قبائل اور ذاتوں کی آبادیوں کے لئے نو اور سات سیٹوں کو مخصوص رکھا ہیں۔اس نئی حدبندی سے جموں میں سیٹوں کی تعداد۴۳ جبکہ وادی کشمیر میں ۴۷ ہوگی۔
اس حد بندی پر کشمیر کی ہند نواز جماعتوں نے اعتراضات اٹھائے لیکن ان اعتراجات کو درخور اعتنا نہیں سمجھا گیا۔ کشمیر میں ایک عام تاًثر قائم ہوگیا کہ حد بندی سے اسمبلی میں کشمیر وادی اور اکثریتی طبقے کی نمائندگی کم کرنے کی سعی کی گئی اور ایسا مرکز میں حکمران جماعت بی جے پی کی ہدایت پر کیا گیا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بدھ کو تین شمال مشرقی ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔ تریپورہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات ۱۶ فروری کو ہوں گے جبکہ ناگالینڈ اور میگھالیہ اسمبلیوں کے انتخابات ۲۷ فروری کو ہوں گے ۲ مارچ کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

Tags: ElectionKashmir
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں زمستانی ہواؤں کا زور جاری، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی۳ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

Next Post

شبمن گل کی ڈبل سنچری، نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
دلچسپ مقابلے میں ہندوستان کی تین رن سے جیت

شبمن گل کی ڈبل سنچری، نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.