جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

عالمی دہشت گردی دنیا کے سامنے سب سے بڑا چیلنج: لوک سبھا اسپیکر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-18
in قومی خبریں
A A
ایوان کا وقارکم ہونا جمہوریت کے لیے خطرناک: اوم برلا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

لوک سبھا کیمپ آفس، نیروبی (کینیا// لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج کینیائی اسٹیٹ ہاوس میں کینیا کے صدر ڈاکٹر ولیئم ساموئی روٹو سے ملاقات کی ۔ مسٹر برلا کی قیادت میں ایک ہندوستانی وفد کینیا اور تنزانیہ کے دورے پر ہے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر برلا نے ہندوستانی پارلیمانی وفد اور ہندوستانی پارلیمنٹ کی جانب سے عزت مآب ڈاکٹر ولیم ساموئی روٹو کو جمہوریہ کینیا کے صدر کے طور پر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ صدر روٹو کی قیادت میں ہندوستان اور کینیا کے باہمی تعلقات تعاون اور خوشحالی کی نئی بلندیوں کو چھوئیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا دائرہ اختراعات، آئی سی ٹی اور صحت جیسے نئے شعبوں تک بھی وسیع ہوگا۔
لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ ہندوستان کینیا کے ساتھ آئی سی ٹی، صحت، تعلیم وغیرہ جیسے شعبوں میں اپنی مہارت اور تجربہ کا اشتراک کرنے کے لیے تیار ہے ۔ دونوں ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ ہندوستان اور کینیا دہشت گردی کا شکار رہے ہیں اور دونوں ملک دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جنگ لڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ عالمی دہشت گردی دنیا کے سامنے سب سے بڑا چیلنج ہے ۔
ہندوستان کی تیز رفتار اقتصادی ترقی اور دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت کے طور پر ابھرنے کے تناظر میں مسٹر برلا نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کینیا کے سب سے اہم اقتصادی اور تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے ۔ انہوں نے ہندوستان اور کینیا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کے لیے زراعت اور کان کنی جیسے روایتی شعبوں کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے نئے شعبوں کو تلاش کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ مسٹر برلا نے کہا کہ اس سمت میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کا باقاعدہ تبادلہ ہونا چاہیے ۔ مسٹر برلا نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان اور کینیا دونوں ہی جمہوری طرز حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔
مسٹر برلا نے اس بات پر زور دیا کہ جدید معلومات پر مبنی دور میں اختراع اور تحقیق بہت ضروری ہے اور اسی لیے ہم خیال ممالک کے درمیان ،جو یکساں چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں، ان کے درمیان تعاون زیادہ اہم ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی نوجوان دنیا کو درپیش پیچیدہ چیلنجوں کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ سمندری پڑوسیوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، مسٹر برلا نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ہندوستان کینیا کے لوگوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم کے لیے ایک اہم مقام ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بڑی تعداد میں ہندوستانی سیاحت کے لیے کینیا آتے ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر برلا نے دونوں ممالک کی مشترکہ ترجیح کے طور پر ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے صدر روٹو کے عزم کی تعریف کی ۔ مسٹر برلا نے یہ بھی کہا کہ انٹرنیشنل سولر الائنس (آئی ایس اے ) ایک اہم عالمی اتحاد ہے جو ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ہندوستان کی پہل ہے اور امید ظاہر کی کہ کینیا جلد ہی اس تنظیم کا رکن بن جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی بدھ کو بستی میں سانسد کھیل مہاکمبھ کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کریں گے

Next Post

اسرائیلی پابندیاں، فرانس اور جرمنی سمیت 40 ملکوں کی مذمت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post
ترکیہ میں سفیرعن قریب ذمہ داریاں سنبھالے گا ،حماس بڑی رکاوٹ ہے: اسرائیل

اسرائیلی پابندیاں، فرانس اور جرمنی سمیت 40 ملکوں کی مذمت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.