اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ملائیشیا اوپن: جولی-گوپی چند دوسرے راؤنڈ میں، سائنا، سری کانت باہر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-11
in کھیل
A A
پی وی سِندھو نے پہلی بار سوئس اوپن خطاب جیتا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا

انگلینڈ کی خواتین کی ٹیم نے ون ڈے میں آئرلینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے دی

کوالالمپور// تریشا جولی اور گایتری گوپی چند کی ہندوستانی خواتین ڈبلز جوڑی منگل کو پہلے مرحلے میں ہانگ کانگ کی پی ایل یونگ اور این ٹی ینگ کو شکست دے کر ملائیشیا اوپن کے دوسرے مرحلے میں پہنچ گئی۔
جولی-گوپی چند کی ہندوستانی جوڑی نے ینگ بہنوں کو کورٹ-3 پر 35 منٹ کے مقابلے میں 21-19، 21-14 سے شکست دی۔ دوسرے مرحلے میں ہندوستانی ڈبلز کا مقابلہ بلغاریائی جوڑی اسٹیفنی اسٹووا اور گیبریلا اسٹووا سے ہوگا۔
دو بار کامن ویلتھ گیمز کی چمپئن سائنا نہوال کو تاہم خواتین کے سنگلز میں پہلے مرحلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سائنا خواتین کے سنگلز مقابلے میں چین کی ہان یو سے 12-21، 21-17، 12-21 سے شکست کھا کر باہر ہوگئیں۔
2022 میں کئی چوٹوں کی وجہ سے عالمی درجہ بندی میں 30 ویں نمبر پر پہنچ چکی سائنا نے پہلے گیم میں پیچھے رہنے کے بعد دوسرا گیم جیتا۔ تاہم فیصلہ کن میچ میں ہان یو نے ابتدائی برتری حاصل کی اور آسانی سے گیم اور میچ جیت لیا۔
سابق عالمی نمبر ایک کدامبی سری کانت بھی مردوں کے سنگلز کے پہلے مرحلے میں جاپان کے کینٹا نشیموٹو سے شکست کھانے کے بعد باہر ہو گئے۔ سری کانت نے اس سے پہلے چھ میں سے پانچ میچوں میں نشیموٹو کو شکست دی تھی لیکن یہاں جاپانی کھلاڑی نے سری کانت کو سیدھے گیمز میں 21-19، 21-14 سے شکست دی۔
دریں اثنا، ملائیشیا اوپن میں اکرشی کشیپ کی مہم خواتین کے سنگلز کے پہلے مرحلے میں چائنیز تائپے کی وین چی سو سے 10-21، 8-21 سے شکست کھانے کے بعد ختم ہوگئی۔ کرشن پرساد گرگ اور وشنو پنجالا کی مردوں کے ڈبلز جوڑی کو بھی پہلے مرحلے میں کوریا کے کانگ من ہیوک اور سیو سیونگجے کے ہاتھوں 10-21، 18-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کرکٹ سے تعلق نہ رکھنے والے کو مینجمنٹ دینا اندھیرے میں چیز ڈھونڈنے جیسا ہے: رمیز راجہ

Next Post

کوہلی کی 45ویں سنچری، ہندوستان نے سری لنکا کو 67 رن سے شکست دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا
کھیل

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا

2026-09-05
انگلینڈ کی خواتین کی ٹیم نے ون ڈے میں آئرلینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے دی
کھیل

انگلینڈ کی خواتین کی ٹیم نے ون ڈے میں آئرلینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے دی

2026-09-05
کھیل

پاؤلا باڈوسا کو شکست دے کر کوکو گوف یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں

2026-09-05
کھیل

اسمرتی مندھانا کی ریکارڈ سنچری اننگ سے ہندوستان ناک آؤٹ میں

2026-09-05
کھیل

پڈیکل اور سراج ساؤتھ زون کی ٹیم میں شامل

2026-09-05
کھیل

اے ایف سی انڈر-20 ایشین کپ کوالیفائر میں ہندوستان ازبکستان سے 0-4 سے ہارا، امیدیں برقرار

2026-09-05
کھیل

ایک ہفتے میں دو ہیٹ ٹرکس، ہنری کروکومب نے وسیم اکرم کے منفرد کلب میں جگہ بنا لی

2026-09-05
کھیل

کیٹلی کرکٹ آسٹریلیا کی ’نیشنل ڈیولپمنٹ لیڈ‘ مقرر

2026-09-05
Next Post
کوہلی بین الاقوامی ٹی 20 رینکنگ میں 15 ویں نمبر پر

کوہلی کی 45ویں سنچری، ہندوستان نے سری لنکا کو 67 رن سے شکست دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.