ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بھارت جنگ میں یقین نہیں رکھتا:راج ناتھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-04
in اہم ترین
A A
کانگریس کا راج گھوٹالوں کی یاد دلاتا ہے:راج ناتھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

ایٹا نگر//
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہاکہ ہندوستان ’دنیا ایک خاندان ہے ‘ کے فلسفے پر عمل کرتا ہے اور کبھی بھی جنگ کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا ۔انہوں نے کہا کہ پڑوسیوں کے ساتھ ہمیشہ خوشگوار تعلقات رکھنا چاہتا ہے’’ لیکن اگر اشتعال دلایا گیا تو ملک کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ‘‘۔
اروناچل پردیش کے سیانگ ضلع سے بارڈر روڈ آرگنائزیشن ( بی آر او ) کے ذریعہ تعمیر کردہ اسٹریٹجک لحاظ سے اہم سیوم پل اور۲۷دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے سنگھ نے کہا’’ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جو کبھی جنگ کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا اور ہمیشہ اپنے پڑوسیوں کا احترام کرتا ہے اور اس کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے ۔ ہمارا یہ فلسفہ بھگوان رام اور بھگوان بدھ کی تعلیمات سے ہمیں وراثت میں ملا ہے‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کسی بھی قسم کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے ۔
سنگھ نے کہا ’’دنیا آج بہت سے تنازعات کا مشاہدہ کر رہی ہے ۔ ہندوستان ہمیشہ جنگ کے خلاف رہا ہے ۔ یہ ہماری پالیسی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں یہ کہہ کر اس عزم کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرائی کہ ’یہ جنگ کا دور نہیں ہے ‘۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ہم جنگ پر یقین نہیں رکھتے لیکن اگر یہ ہم پر مسلط کی گئی تو ہم لڑیں گے ، ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ قوم تمام خطرات سے محفوظ رہے ، ہماری مسلح افواج تیار ہے اور ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ بی آر او ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چل رہا ہے ۔
سنگھ نے ان پروجیکٹوں کو مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کو بڑھانے اور دور دراز علاقوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے سرحدی علاقوں کی ترقی کیلئے حکومت ہند اور بی آر او کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سرحدی علاقوں کو جوڑنا اور اس کے باشندوں کی ترقی کو یقینی بنانا وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔
وزیر دفاع نے سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ڈولپمنٹ کے ذریعے ملک کی سلامتی کو مضبوط بنانے میں بی آر او کے اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔
گزشتہ ماہ توانگ سیکٹر میں ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان سرحدی تصادم کے ایک واضح حوالہ میں وزیردفاع نے کہا’’حال ہی میں ہماری افواج نے شمالی سیکٹر میں مخالفانہ صورتحال کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا اور بہادری اور بروقت کارروائی کر کے حالات پر قابوپایا ۔ ایسا خطے میں بنیادی ڈھانچے کے خاطرخواہ ڈولپمنٹ کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ۔ یہ ہمیں دور دراز کے علاقوں کے ڈولپمنٹ کیلئے مزید تحریک دیتا ہے ‘‘۔
سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے بنیادی ڈھانچے کے ڈولپمنٹ کو گیم چینجر کے طور پر قراردیتے ہوئے ‘ سنگھ نے دور دراز علاقوں میں سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے بی آر او کی ستائش کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت شمال مشرقی خطے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس سے ملک کا سیکورٹی نظام مضبوط ہوا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سانبہ:بین الاقوامی سرحد سے ایک کلومیٹر کی پٹی میںکرفیو

Next Post

پاکستان کیلئے’دہشت گردی کا مرکز‘ سے بھی سخت الفاظ استعمال کر سکتا ہوں:شنکر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت

پاکستان کیلئے’دہشت گردی کا مرکز‘ سے بھی سخت الفاظ استعمال کر سکتا ہوں:شنکر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.