ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

کیا راہل چاہتے ہیں کہ ہندوستان چین کے سامنے ہتھیار ڈال دے ؟ – بی جے پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-04
in ٹاپ سٹوری
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

نئی دہلی//بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی طرف سے چین-ہندوستان سرحدی تنازعہ کا روس-یوکرین تنازعہ سے موازنہ کرنے پر آج گہرے غصے کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کانگریس پارٹی مسٹر گاندھی کے بیان کے ذریعے یہ پیغام دے رہی ہے کہ ہندوستان کوچین کے سامنے ہتھیار ڈال دینا چاہیے ۔
بی جے پی کے ترجمان اور ایم پی سدھانشو ترویدی نے یہاں پارٹی کے مرکزی دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں جنوبی سنیما اداکار کمل ہاسن کو دیے گئے مسٹر گاندھی کے انٹرویو پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے نوجوان اورپریشان لیڈر ہمیشہ ناراض اور ہمیشہ کنفیوز رہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے جیسے ایک کنفیوزڈ اداکار کو انٹرویو دیا ہے جسے ورہدیشور مندربنوانے والے گنگئی راج راجہ چول ہندو نظر نہیں آتے ہیں۔
ڈاکٹر ترویدی نے کہا، ”راہل گاندھی اپنی بھارت جوڑا یاترا کے دوران دورہ کرتے کرتے بڑی الجھن کا شکار ہو گئے ہیں۔ وہ مسلسل الجھ رہے ہیں۔ انہیں حقیقی علم کی ضرورت ہے ۔ لیکن انہوں نے ہندوستان کا بھرم دور کر دیا ہے … چین کے بارے میں ان کا بیان اس بات کا اشارہ دے رہا ہے کہ ہندوستان کو چین کے سامنے جھک جانا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی نے کہا ہے کہ جس طرح یوکرین مغربی ممالک کے ساتھ سانٹھ گانٹھ کرر ہے تھا، توروس نے اس سے ناراض ہو کر اس کا جغرافیہ بدل دیا ہے ، اسی طرح چین بھی ہندوستان کے امریکہ وغیرہ ممالک کے قریب آنے سے ناراض ہو کرہندوستان کا جغرافیہ بدل رہا ہے ۔ انہوں نے مسٹر گاندھی سے سوال کیا کہ توکیا وہ چاہتے ہیں کہ ہندوستان کوچین کے سامنے ہتھیار ڈال دیناچاہیے ۔
بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ مسٹر گاندھی نے ہندوستانی فوج کی پٹائی ہونے کی بات کہہ کر فوج کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کی اور اب وہ 135 کروڑ ہندوستانیوں کا حوصلہ پست کررہے ہیں۔ انہوں نے پوچھا، ‘‘ راہل پہلے فوج کی اور اب ہندوستانیوں کی عزت کم کرنے کا کام کیوں کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ مسٹر گاندھی دنیا کے ایسے 4-5 ممالک کے نام بتائیں جو آج چین کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ پوری دنیا ہندوستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔
انہوں نے کہا، ‘‘راہل جی، ہندوستان میں گھومنے سے نہیں… ہندوستان کو سمجھنے سے ہندوستانیت کو سمجھا جاسکتا ہے ۔ یہ واحد ملک ہے جو قبل از تاریخ زمانے سے زندہ ہے لیکن ان کی چار نسلوں سے ‘ڈسکوری آف انڈیا’ ہی جاری ہے ۔ انہوں نے کہا، "ہمیں اس بات کا شدید دکھ اور غصہ ہے کہ مسٹر گاندھی نے ہندوستان کو ہندوستانیت کو نیچا دکھانے کا ناقابل معافی جرم کیا ہے ۔ وہ مودی کی مخالفت کے موتیا بند یعنی ‘موتیا بند’ کے شکار ہو چکے ہیں۔ وہ بھارت جوڑنے جا رہے ہیں اور خود بھارت کے خلاف زہر اگلنے لگے ہیں۔
ڈاکٹر ترویدی نے کہا، "کانگریس نے مسٹر راہل گاندھی کے ذریعے ملک کے سامنے اپنا ارادہ واضح کر دیا ہے کہ ہندوستان کو چین کے سامنے اسی طرح ہتھیار ڈال دینا چاہئے جیسا ان کی حکومت کے دوران ہوتا تھا۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گرین ہائیڈروجن سے چلنے والی ٹرین ہیریٹیج لائنوں پر چلیں گی

Next Post

صہیونی وزیر مسجد اقصیٰ میں گھس گیا، قبلہ اول کی بے حرمتی پر فلسطینی سراپا احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
ترکیہ میں سفیرعن قریب ذمہ داریاں سنبھالے گا ،حماس بڑی رکاوٹ ہے: اسرائیل

صہیونی وزیر مسجد اقصیٰ میں گھس گیا، قبلہ اول کی بے حرمتی پر فلسطینی سراپا احتجاج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.