ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۲۹ دسمبر کو جموں کشمیر سمیت مرکزی زیر انتظام علاقوں پر دہلی میں میٹنگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-27
in اہم ترین
A A
وفاقی وزیر داخلہ ۱۸مارچ سے جموں کا دو روزہ دورہ شروع کررہے ہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

سرینگر//
وزیر داخلہ‘ امت شاہ کی صدارت میں۲۹ دسمبر کو جموں کشمیر سمیت مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کی جا رہی ہے جس میں جموں و کشمیر کی معاشی، اقتصادی تعمیر و ترقی، سیاحتی شعبے اور روز گار کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کاجائزہ لیا جائے گا۔
اس میٹنگ میں جموں و کشمیر کی نمائندگی چیف سکریٹری ارون کمار مہتا کریں گے اور میٹنگ میں ۲۰۲۳۔۲۰۲۴ مالی بجٹ کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں اس میٹنگ میں مرکزی معاونت والی اسکیموں کی پیش رفت اور سیاحتی شعبے کو مزید فروغ دینے کے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا۔
بتایا جا رہا ہے کہ اس میٹنگ میں جموں کشمیر میں ایک سو سے زائد جدید مقامات کو سیاحتی نقشے پر لانے کے لئے درکار رقومات پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
مرکزی حکومت کی جانب سے جموںکشمیر کو تعمیراتی پروجیکٹس کی عمل آوری‘ مرکزی اسکیموں کو بروئے کار لانے کے سلسلے میں دی گئی امداد کے بارے میں داخلہ سکریٹری اجے بھلا جانکاری فراہم کریں گے۔
اس میٹنگ میں سال۲۰۲۳۔۲۰۲۴ کے مالی بجٹ کے بارے میں تبادلہ خیال ہوگا اور سال۲۰۲۲۔۲۰۲۳ مالی بجٹ کے دوران تعمیر و ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور دیگر معاملات میں حکومت کی جانب سے واگزار کی گئی رقومات کے بارے میں چیف سیکریٹری وزیر داخلہ کے سامنے تفصیلات پیش کریں گے۔ تعمیر و ترقی کے علاوہ اس میٹنگ کے دوران جموں وکشمیرکے امن و قانون اور سیکورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
جموں کشمیر کے علاوہ لداخ، چندی گڑھ، نئی دہلی، پانڈی چری، گوا، لکش دیپ، دامن اینڈ دیع کے مرکزی زیر انتظام علاقوں کی تعمیر و ترقی اور دوسرے معاملات پر وزیر داخلہ امت شاہ میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کرناہ میں شہری کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد

Next Post

رام بن میں ٹرک حادثے کا شکار‘ دو افراد لقمہ اجل‘بانہال میں پانچ افراد زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
اودھم پور سڑک حادثے میںتین مسافر از جان

رام بن میں ٹرک حادثے کا شکار‘ دو افراد لقمہ اجل‘بانہال میں پانچ افراد زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.