جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مودی کا تساہل کیخلاف انتباہ‘ ماسک پہننے پر زور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-22
in اہم ترین
A A
مودی کا تساہل کیخلاف انتباہ‘ ماسک پہننے پر زور
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

نئی دہلی//
دنیا کے کچھ حصوں میں کووڈ۱۹ کے معاملات میں اضافے کے درمیان، وزیر اعظم نریندر مودی نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ خاص طور پر بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر جاری نگرانی کے اقدامات کو مضبوط کریں۔
مودی نے ماسک پہننے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ابھی کووڈ ختم نہیں ہوا ہے ۔
وزیر اعظم نے آج ملک میں کووڈ۱۹کی صورتحال، صحت کے بنیادی ڈھانچے اور وسائل کی تیاری ، ملک میں ٹیکہ کاری مہم کی صورتحال اور نئے کووڈ۱۹کی شکلوں کے پھیلاؤ اور ملک میں ا ن کی صحت عامہ پر اثرات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔
یہ اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ بعض ممالک میں کووڈ۱۹معاملوں میں آئی تیزی کے پس منظر میں ہوئی ہے۔
صحت کے سیکریٹری اور نیتی آیوگ کے ممبر کے ذریعے بعض ممالک کے بڑھتے ہوئے معاملات سمیت عالمی کووڈ۱۹صورتحال سے متعلق ایک جامع پریزنٹیشن دی گئی۔
وزیر اعظم کو مطلع کیا گیا کہ۲۲ دسمبر ۲۰۲۲ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ہندوستان میں مسلسل گراوٹ دیکھی جارہی ہے۔ اوسط روزانہ کے معاملے گر کر ۱۵۳ ہوگئے ہیں اور ہفتہ وار بہتری کی شرح۱۴ء۰فیصد تک کم ہوگئی ہے۔حالانکہ پچھلے ۶ہفتوں سے عالمی سطح پر۹ء۵لاکھ روزانہ اوسط معاملے درج کئے گئے ہیں۔
وزیر اعظم نے تساہل پسندی کے خلاف خبردار کیا اور سخت نگرانی کی صلاح دی۔ انہوں نے دوہرایا کہ کووڈ ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور حکام کو خاص طور پر بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر چل رہے نگرانی اقدامات کو مضبوط کرنے کی ہدایت دی۔
وزیر اعظم نے یہ یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ تمام سطحوں پر مکمل کووڈ بنیادی ڈھانچہ آلات‘ عمل اور انسانی وسائل کے پس منظر میں تیاریوں کو اعلیٰ سطح پر بنائے رکھا جائے گا۔انہوں نے ریاستوں کو آکسیجن سیلنڈر ، پی ایس اے پلانٹ، وینٹی لیٹر اور انسانی وسائل سمیت اسپتال کے بنیادی ڈھانچے کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانے کے لئے کووڈ کی مخصوص سہولتوں کا آڈٹ کرنے کی بھی صلاح دی۔
وزیر اعظم نے حکام کو جانچ اور جینومک تربیت کی کوششوں کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔ریاستوں کو کہا گیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر جینوم سیکوینسنگ کیلئے نامزد کردہ آئی این ایس اے سی او جی جینوم سیکوینسنگ لیبارٹریز (آئی جی ایس ایل) کے ساتھ بڑی تعداد میں نمونے شیئر کریں۔ اس سے ملک میں گردش کرنے والی نئی قسموں کی بروقت پتہ لگانے میں مدد ملے گی اور صحت عامہ کیلئے ضروری اقدامات کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
وزیر اعظم نے سب سے کووڈ سے متعلق مناسب رویے پر ہمہ وقت عمل کرنے پر زور دیا۔ خاص طور سے آنے والے تہواروں کے سیزن کو دیکھتے ہوئے، جس میں بھیڑ بھاڑ والے عوامی مقامات پر ماسک پہننا بھی شامل ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ احتیاطی خوراک کے تعلق سے خاص طور سے کمزور اور بزرگ گروپوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔
مودی کو مطلع کیا گیا کہ دواؤں، ٹیکوں اور اسپتال میں بستروں کا جہاں تعلق ہے، یہ ضرورت کے مطابق دستیاب ہیں۔ انہوں نے ضروری دواؤں کی دستیابی اور قیمتوں کی مستقل نگرانی کرنے کی صلاح دی۔
صحت کی دیکھ بھال کرنے والے فرنٹ لائن ورکرز کے ذریعے عالمی سطح پر کئے جانے والے قابل ستائش کام پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے ان سے اسی بے لوثی اور وقف طریقے سے اپنا کام جاری رکھنے پر اصرار کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان اور چین کے درمیان فوجی کمانڈر سطح کی میٹنگ

Next Post

سیکورٹی کیلئے خطرے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند رہیں گے :ٹھاکر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
جموں و کشمیر میں میڈیا پر کوئی پابندی نہیں:ٹھاکر

سیکورٹی کیلئے خطرے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند رہیں گے :ٹھاکر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.