منگل, اگست 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جدہ میں شدید بارش سے دو افراد ہلاک ،لوگوں سے گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-25
in تازہ تریں
A A
ہماچل میں بارش کے حوالے سے الرٹ جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ریاض/25 نومبر

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ سمیت مغربی علاقوں میں جمعرات کو شدید بارش کے نتیجے میں دوافراد جاں بحق ہوگئے جبکہ موسلادھار بارش سے پروازوں میں تاخیر ہوئی اوراسکولوں کو بند کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ

معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان

مکہ مکرمہ کی علاقائی حکومت نے اپنے ٹویٹرصفحہ پراطلاع دی ہے کہ”اب تک دو لوگوں کی موت کی تصدیق کی گئی اور ہم سب سے اپیل کرتے ہیں کہ جب تک ضروری نہ ہو وہ گھروں سے باہر نہیں نکلیں“۔

سرکاری میڈیا کے مطابق دونوں کو ملانے والی شاہراہ بارش شروع ہونے کے بعد بند کر دی گئی تھی، تاہم بعد میں اسے دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔اسی شاہراہ کو بہت سے عازمین حج وعمرہ مکہ مکرمہ پہنچنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

سرکاری چینل الاخباریہ نے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں عبادت گزاروں کی فوٹیج دکھائی جس میں وہ کعبة اللہ کا طواف کر رہے ہیں۔

جدہ میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویرمیں دیکھاجاسکتا ہے کہ کھڑے پانی سے ٹریفک متاثر ہو رہا ہے ۔بعض تصاویرمیں جدہ میں شاہراہوں پرپانی کھڑا دیکھاجاسکتا ہے اور اس سے ٹریفک متاثر ہورہاہے اور کچھ گاڑیاں جزوی طور پر ڈوبی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

شہر کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے سے خراب موسمی حالات کے پیش نظرکچھ پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی ہے ۔انتظامیہ نے مسافروں پر زوردیا کہ وہ اپنی پروازوں کے تازہ شیڈول کے لیے متعلقہ فضائی کمپنی سے رابطہ کریں۔

سعودی پریس ایجنسی نے طلوع فجر سے قبل اطلاع دی تھی کہ شہر کے اسکولوں کوعارضی طورپربند کردیا جائے گا کیونکہ بارش کا سلسلہ دن بھرجاری رہنے کی پیشین گوئی کی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ جدہ میں قریباً ہرسال موسم سرما میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب آتے ہیں اور سنہ2009 میں شہر میں بارش کے بعد آنے والے تباہ کن سیلاب میں 123 افراد ہلاک اور اس کے دو سال بعد مزید 10 افراد کی سیلاب سے موت ہوگئی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ میں رسوئی گیس دھماکے میں ماں بیٹا جھلس کر لقمہ اجل

Next Post

کشمیر میں سردیوں کا زور تیز تر، سری نگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات درج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ
اہم ترین

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ

2026-08-23
معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان
اہم ترین

معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان

2026-08-23
پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا:کشمیر کیلئے بجلی کٹوتی کا شیڈول جاری
اہم ترین

’نیشنل کانفرنس حکومت نے ایک بار پھر عوام کو دھوکا دیا‘

2026-08-23
پاکستان:عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے بغیر پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی
اہم ترین

’پارلیمنٹ میں اسی اجلاس کے دوران بل پیش اور منظور ہونے کا رجحان بڑھا‘

2026-08-23
’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘
اہم ترین

’آئی آئی ایم جموں سرحدی معیشتوں پر تحقیق کو ترجیح بنائے‘

2026-08-23
ایل جی منوج سنہا کی نئی دہلی  میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات
اہم ترین

ایل جی منوج سنہا کی نئی دہلی میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات

2026-08-23
اودھم پور اور ریاسی میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف اے سی بی کی بڑی کارروائی
اہم ترین

منتخب نمائندوں کا احترام ہی نہ ہو تو انتخابات کا کیا فائدہ؟چودھری

2026-08-23
اہم ترین

کشتواڑ میں کم سن بچی سے مبینہ  عصمت دری، حمل گرانے کی کوشش کے بعد موت، استاد گرفتار

2026-08-23
Next Post
کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردی تیز

کشمیر میں سردیوں کا زور تیز تر، سری نگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات درج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.