ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

پولیس کا تحریک المجاہدین جموں و کشمیر جنگجو تنظیم کا بھرتی ماڈیول تباہ کرنے کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-10
in تازہ تریں
A A
پولیس کا تحریک المجاہدین جموں و کشمیر جنگجو تنظیم کا بھرتی ماڈیول تباہ کرنے کا دعویٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/10 نومبر

جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر میں تحریک المجاہدین جموں و کشمیر نامی جنگجو تنظیم کے جنگجو بھرتی اور فنڈنگ ماڈیول کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

متعلقہ

جنگ بھڑکانے کےلئے پاکستانی فوج اگلے مورچوں کی جانب بڑھ رہی ہے:بھارت

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور فوج کی 21 اور47 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے بلال احمد ڈار ساکن چیر کوٹ کپوارہ کو گرفتار کرکے ملی ٹننٹ فنڈنگ اور بھرتی کے ایک ماڈیول کو تباہ کیا۔

انہوں نے کہا’پولیس اور فوج نے کپوارہ کے نٹنسو اور لولاب علاقوں میں مشترکہ طور پر آپریشن شروع کرکے اس کو گرفتار کیا‘۔

ان کا بیان میں کہنا تھا’پوچھ تاچھ کے دوران گرفتار شدہ نے انکشاف کیا کہ وہ شمالی کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے دیگر پانچ افراد کے ساتھ مل کر اصلاحی فلاحی ریلیف ٹرسٹ کے نامی ایک جعلی این جی او کے تحت (ملی ٹنٹ) فنڈنگ ریکٹ چلا رہے تھے ، یہ ٹرسٹ غریب اور حاجت مند کنبوں کو مالی مدد فراہم کرنے کا دعویٰ کرتا تھا‘۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ وہ (بلال احمد) مختلف دیہات میں اجتماعوں کا اہتمام کرکے ملی ٹنٹ فنڈنگ اور بھرتی سرگرمیاں انجام دیتا تھا اور این جی او کے دیگر ممبران کے ساتھ مل کر نوجوانوں کو ملک مخالف سر گرمیوں کی طرف راغب کرنے کی کوشش کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بلال نے اپنے دیگر ساتھیوں کی شناخت واحد احمد بٹ ساکن کچلو لنگیٹ اور جاوید احمد نجار ساکن سنگھ پورہ بارہمولہ جبکہ دیگر تین افراد کی شناخت مشتاق احمد نجار ساکن براتھ سوپور، بشیر احمد میر ساکن منڈجی سوپور اور زبیر احمد ڈار ساکن چیر کوٹ بطور کی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ زبیر احمد، بلال احمد کا قریبی رشتہ دار ہے اور وہ بھی اس ماڈیول کا ایک سرگرم کارکن تھا۔

بیان میں کہا گیا’ماڈیول کو پاکستان نیشن ہینڈلرز چلا رہے تھے تاکہ شمالی کشمیر میں تحریک المجاہدین کے آپریشنز کی مدد کی جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ اس ماڈیول کا طریقہ کار یہ تھا کہ مختلف علاقوں میں جا کر وہاں این جی او کے نام پر اجتماع منعقد کرکے لوگوں سے صدقہ کے نام پر پیسہ وصول کرنا اور نوجوانوں کو بھرتی کے لئے منوانا تھا‘۔

بیان کے مطابق این جی او کے نام کے بینک کھاتوں میں سے پیسے کو تحریک المجاہدین کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا۔

پولیس بیان میں کہا گیا: ‘ یہ گروپ 15 اگست اور مرکزی وزہر داخلہ کے دورہ بارہمولہ کے موقعے پر علاقے میں ملک مخالف پوسٹر چسپاں کرنے میں بھی ملوث ہے ‘۔انہوں نے کہا کہ بلال احمد نے مرکزی جامع مسجد کپوارہ میں 14 اگست کو پاکستانی ہینڈلرز کی ہدایت پر پاکستانی پرچم لہرانے کو بھی تسلیم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ گروپ دھماکہ خیز مواد بھی جمع کرتا تھا جس کو آئی ای ڈی بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔

بیان میں کہا گیا’بلال احمد اور اس کے ساتھی سرحد پار ڈاکٹر شاہ صاحب عرف منظور شاہ عرف جنرل عبداللہ جس کا اصلی نام غلام رسول شاہ ساکن ہائیہامہ کپوارہ ہے ، طارق پیر جس کا اصلی نام محمد سلطان پیر ساکن سلکوٹ کپوارہ ہے ، وہ بھی پاکستان نیشن ایک ہینڈلر ہے اور یوسف بلوچ عرف قریشی سے ہدایات حاصل کرتے تھے ۔

پولیس بیان کے مطابق واحد احمد بٹ عرف توحید ملی ٹنٹ فنڈنگ اور بھرتی ماڈیول کا ماسٹر مائینڈ تھا اور گرفتار شدگان کی تحویل سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود، آئی ای ڈی بنانے کے لئے خام مواد اور قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بر شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں پانچ پستول، دس میگزین، 49 گولیاں، دو گرینیڈ اور ایک آئی ای ڈی شامل ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن کپوارہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا: ‘ماڈیول کو پاکستان نیشن ہینڈلرز چلا رہے تھے تاکہ شمالی کشمیر میں تحریک المجاہدین کے آپریشنز کی مدد کی جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ اس ماڈیول کا طریقہ کار یہ تھا کہ مختلف علاقوں میں جا کر وہاں این جی او کے نام پر اجتماع منعقد کرکے لوگوں سے صدقہ کے نام پر پیسہ وصول کرنا اور نوجوانوں کو بھرتی کے لئے منوانا تھا۔

بیان کے مطابق این جی او کے نام کے بینک کھاتوں میں سے پیسے کو تحریک المجاہدین کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا۔

پولیس بیان میں کہا گیا’ یہ گروپ 15 اگست اور مرکزی وزہر داخلہ کے دورہ بارہمولہ کے موقعے پر علاقے میں ملک مخالف پوسٹر چسپاں کرنے میں بھی ملوث ہے ‘۔

انہوں نے کہا کہ بلال احمد نے مرکزی جامع مسجد کپوارہ میں 14 اگست کو پاکستانی ہینڈلرز کی ہدایت پر پاکستانی پرچم لہرانے کو بھی تسلیم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ گروپ دھماکہ خیز مواد بھی جمع کرتا تھا جس کو آئی ای ڈی بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔

بیان میں کہا گیا’بلال احمد اور اس کے ساتھی سرحد پار ڈاکٹر شاہ صاحب عرف منظور شاہ عرف جنرل عبداللہ جس کا اصلی نام غلام رسول شاہ ساکن ہائیہامہ کپوارہ ہے ، طارق پیر جس کا اصلی نام محمد سلطان پیر ساکن سلکوٹ کپوارہ ہے ، وہ بھی پاکستان نیشن ایک ہینڈلر ہے اور یوسف بلوچ عرف قریشی سے ہدایات حاصل کرتے تھے ‘۔

پولیس بیان کے مطابق واحد احمد بٹ عرف توحید ملی ٹنٹ فنڈنگ اور بھرتی ماڈیول کا ماسٹر مائینڈ تھا اور گرفتار شدگان کی تحویل سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود، آئی ای ڈی بنانے کے لئے خام مواد اور قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بر شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں پانچ پستول، دس میگزین، 49 گولیاں، دو گرینیڈ اور ایک آئی ای ڈی شامل ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن کپوارہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی حکومت پارلیمنٹ میں بولنے نہیں دیتی: راہل

Next Post

بارہ مولہ میں دم گھٹنے سے میاں بیوی از جان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دو دہشت گرد ہلاک:فوج
تازہ تریں

جنگ بھڑکانے کےلئے پاکستانی فوج اگلے مورچوں کی جانب بڑھ رہی ہے:بھارت

2025-05-10
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
تین فضائیہ افسران برخاست
تازہ تریں

’پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کےلئے تیز رفتار میزائل استعمال کیے‘

2025-05-10
تازہ تریں

جموں کشمیر میں علی الصبح دھماکوں جیسی آوازیں، سائرن گونج اٹھے ، ڈرون حملوں کی نئی لہر

2025-05-10
جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
تازہ تریں

پاک بھارت کشیدگی:سرینگر سمیت24 ہوائی اڈے15 مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-09
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
تازہ تریں

پاکستان نے بھارت کو نشانہ بنانے کےلئے 300 سے 400 ترک ڈرون استعمال کیے : حکومت

2025-05-09
Next Post
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد

بارہ مولہ میں دم گھٹنے سے میاں بیوی از جان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.