منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

طاقت کے بغیر امن کا حصول ناممکن:مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-25
in اہم ترین
A A
بھارت نے کبھی جنگ کو پہلا آپشن نہیں سمجھا: مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

سرینگر//(ویب ڈیسک)
وزیر اعظم‘ نریندر مودی نے کرگل میں فوجیوں سے کہا کہ طاقت کے بغیر امن کا حصول ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے ہمیشہ جنگ کو آخری آپشن سمجھا ہے۔
پی ایم مودی پیر کو کرگل تعینات فوجیوں کے ساتھ دیوالی منانے کیلئے وہاں گئے تھے ۔
مودی نے کہا’’ہم نے ہمیشہ جنگ کو آخری آپشن سمجھا ہے۔ چاہے وہ لنکا میں ہوا ہو یا کروکشیتر میں، آخر تک اسے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔ ہم عالمی امن کے حق میں ہیں‘‘۔
وزیر اعظم نے فوجیوں کو اپنے ’خاندان‘ کے طور پر مخاطب کیا اور کہا کہ وہ ان کے بغیر بہتر دیوالی نہیں منا سکتے تھے۔ انہوں نے ان کی بہادری کی بھی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کے ساتھ ایسی کوئی جنگ نہیں ہوئی جہاں کرگل کی فتح نہ دیکھی ہو۔
مودی نے کہا ’’ہندوستان کا اب عالمی سطح پر احترام کیا جاتا ہے۔ جب کہ آپ ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں، ہم اپنے دشمنوں کے خلاف سخت موقف اختیار کر رہے ہیں۔ اگر ہمیں چیلنج کیا جاتا ہے تو ہماری مسلح افواج دشمن کو ان کی زبان میں منہ توڑ جواب دینا جانتی ہیں‘‘۔
وزیر اعظم نے۱۹۹۹ میں کرگل تنازعہ کے بعد اس سرحدی علاقے کے اپنے دورے کو بھی یاد کیا جب ہندوستانی فوج نے’دہشت گردی کو کچل دیا تھا‘۔
مودی نے کہا ’’پاکستان کے ساتھ ایک بھی جنگ نہیں ہوئی جب کرگل نے فتح کا جھنڈا نہ لہرایا ہو‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیوالی’دہشت گردی کے خاتمے کے جشن‘ کی علامت ہے۔
وزیر اعظم نے کہا’’ میں نے کرگل جنگ کو قریب سے دیکھا ہے۔ یہ میرا فرض تھا جو مجھے اس وقت کرگل واپس لے آیا تھا۔ اس وقت کی بہت سی یادیں ہیں جب چاروں طرف فتح کی آوازیں گونج رہی تھیں۔ ملک کی سرحدوں پر دیوالی منانا‘‘۔
مودی نے کہا’’کرگل میں، ہماری مسلح افواج نے دہشت گردی کو کچل دیا تھا اور لوگ اب بھی دیوالی کو یاد کرتے ہیں جو اس وقت منائی گئی تھی‘‘۔
مودی نے فوجی جوانوں سے اپنے خطاب کے دوران کہا’’آپ اب برسوں سے میرے خاندان کا حصہ ہیں اور کرگل میں بہادر جوانوں کے ساتھ دیوالی منانا میرے لئے اعزاز ہے ‘‘۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا’’فورسز بھارت کے تحفظ کا ایک ستون ہیں، میں اس کرگل کی فتح یاب سرزمین سے ملک کے عوام اور دنیا کو دیوالی کے تہوار کی مبارکباد پیش کرتا ہوں‘‘۔
بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی سال۲۰۱۴میں اقتدار سنبھالنے کے بعد دیوالی کا تہوار مختلف علاقوں میں فوجی جوانوں کے ساتھ مناتے ہیں۔انہوں نے سال۲۰۱۹میں جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول پر فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج

Next Post

سی ڈی ایس کاراجوری سیکٹر میں اگلے مورچوں کا دورہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post
سی ڈی ایس کاراجوری سیکٹر میں اگلے مورچوں کا دورہ

سی ڈی ایس کاراجوری سیکٹر میں اگلے مورچوں کا دورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.