منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-25
in اہم ترین
A A
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//(ویب ڈیسک)
سرحد کے اُس پار سے جموں کشمیر اور پنجاب میں منشیات، اسلحہ اور گولہ بارود کو بھیجنے کیلئے ڈرونز کا بڑھتا استعمال سیکورٹی ایجنسیوں کے لیے ایک چیلنج بنا ہوا ہے۔
اس سال اب تک پنجاب میں ہندوستان،پاکستان سرحد کے ساتھ کئی مقامات پر۱۵۰ سے زیادہ ایسی سرگرمیاں دیکھی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ منشیات، اسلحہ اور گولہ بارود کی سمگلنگ کیلئے ڈرون کا استعمال پہلی بار ۲۰۱۹ میں پنجاب میں سامنے آیا۔
حکام نے بتایا کہ بارڈر سکیورٹی فورس، جو پاکستان کے ساتھ ۵۳۳ کلومیٹر طویل سرحد کی حفاظت کر رہی ہے، نے اس سال۱۰ ڈرون مار گرائے ہیں‘ جو پچھلے ہفتے میں تین تھے‘اس کے علاوہ کئی بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں کی دراندازی کو بھی ناکام بنا دیا ہے۔
بی ایس ایف کے ایک سینئر اہلکار نے کہا، ’’اب تک ۱۵۰ سے زیادہ ڈرون سرگرمیاں دیکھی جا چکی ہیں‘‘۔
حکام نے بتایا کہ ۱۴؍ اکتوبر کو امرتسر میں شاہ پور سرحدی چوکی کے قریب ایک ڈرون کو مار گرایا گیا‘دو کو۱۶؍ اور۱۷؍ اکتوبر کو امرتسر سیکٹر میں مار گرایا گیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جاسوسی ایجنسی آئی ایس آئی کی حمایت یافتہ اسمگلر جدید ترین اور اعلیٰ درجے کے چینی ڈرون استعمال کر رہے ہیں، جن کی آواز کم سے کم ہے اور وہ اونچی سطح پر پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ایک ڈرون جسے۱۴؍ اکتوبر کو مار گرایا گیا وہ ایک کواڈ کاپٹر تھا اور اس ڈرون کے ساتھ پکڑنے اور چھوڑنے کا طریقہ کار بھی ملا۔
حکام نے کہا کہ ڈرون کی زیادہ تر سرگرمیاں امرتسر اور ترن تارن اضلاع میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ والے علاقوں میں مرکوز ہیں۔
تاہم، فیروز پور اور گورداسپور کے علاقوں میں بھی ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی گئی ہے۔
بی ایس ایف کے سینئر افسر نے کہا کہ بی ایس ایف نے اس سال ترن تارن کے علاقے میں سرحد پار سے منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث ایک گینگ کو پکڑنے میں پنجاب پولیس کے ساتھ تعاون کیا تھا۔
گزشتہ ماہ، بی ایس ایف نے ان ہندوستانی سمگلروں کو گولی مارنے کا فیصلہ کیا تھا جو پاکستان سے اسمگل کی جانے والی منشیات اور ہتھیار جمع کرنے آتے ہیں، بین الاقوامی سرحد کے قریب۔
بی ایس ایف کے اہلکار نے کہا، ’’اگر کوئی اسمگلر کھیپ وصول کرنے آتا ہے یا حملہ کرتا ہے تو قانون ہمیں اسمگلر پر گولی چلانے کی اجازت دیتا ہے۔‘‘
بی ایس ایف نے بھارتی حدود میں گھسنے والے ڈرون کو مار گرانے والے اپنے اہلکاروں کو انعام دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
اس سال اپریل میں، بی ایس ایف نے پاکستان سے منشیات، اسلحہ اور گولہ بارود کی اسمگلنگ کے لیے ڈرون استعمال کرنے والے افراد کی گرفتاری کیلئے معلومات فراہم کرنے والے شخص کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میں موسم خشک، صبح شام کے وقت سردی کی لہر تیز

Next Post

طاقت کے بغیر امن کا حصول ناممکن:مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
بھارت نے کبھی جنگ کو پہلا آپشن نہیں سمجھا: مودی

طاقت کے بغیر امن کا حصول ناممکن:مودی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.