ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں میں ایک سال کا قیام ووٹ دینے کا اہل بنا سکتا ہے

ایک سال سے زیادہ عرصے سے مقیم شخص کو انتخابی فہرست میں شامل کرنے کی ضلع مجسٹریٹ جموں کی ہدایت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-13
in اہم ترین
A A
تحصیلداروں کو جموں میں ایک سال سے زائد عرصے سے مقیم لوگوں کو رہائش کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

جموں//
حکام نے ضلع جموں میں ایک سال سے زیادہ عرصے سے مقیم لوگوں کو بھی انتخابی فہرستوں میں شامل کرنے کی ہدایت دی ہے اور ریونیو اہلکاروں کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ان لوگوں کو رہائشی اسناد جاری کریں۔
یہ ہدایات ضلع الیکشن افسر اور ضلع مجسٹریٹ جموں اونی لواسہ کی طرف سے جاری کی گئی ہیں۔
بتادیں کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے یونین ٹریٹری میں نئے ووٹروں کے اندراج، حذف کرنے ، تصحیح کرنے ،انتقال کرنے والے ووٹروں کی منتقلی وغیرہ کیلئے انتخابی فہرستوں کی خصوصی سمری نظر ثانی۱۵ستمبر سے شروع ہوئی ہے ۔
جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس نے جموں انتظامیہ کے اس اقدام پر گوناگوں خدشات کا اظہار کیا ہے ۔
حکمنامے میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کے رہنما خطوط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اہل رائے دہندگان کے اندراج کے لئے مطلوبہ دستاویزات کی عدم دستابی کی صورت میں زمینی سطح پر ویری فکیشن کی جائے گی۔
ان مطلوبہ دستاویزات میں آدھار کارڈ، انڈین پاسپورٹ، بینک پاس بک، رجسٹرڈ کرایہ نامہ وغیرہ شامل ہیں۔
حکمنامے میں کہا گیا’’انتخابی رجسٹریشن افسران اور اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن افسران سمیت فیلڈ عہدیداروں کے ساتھ کئی گئی جائزہ میٹنگوں کے دوران یہ بات سامنے آگئی کہ کچھ اہل ووٹروں کو دستاویزات کی عدم دستابی کی وجہ سے ووٹر لسٹ میں اندارج کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ‘‘۔
ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے جاری حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ خصوصی سمری نظر ثانی۲۰۲۲کے دوران تمام اہل ووٹروں کے لسٹ میں اندراج کو یقینی بنانے کے لئے تحصیلداروں کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ضروری فیلڈ تصدیق کے بعد اس شخص کو رہائشی سند جاری کریں جو ضلع جموں میں زائد از ایک سال کے عرصے سے مقیم ہے ۔
ڈی سی کے اس حکم سے ان لوگوں کو فائدہ پہنچے گا جو جموں و کشمیر کے ڈومیسائل ہیں لیکن فی الحال اپنے آبائی علاقے میں مقیم نہیں ہیں اور موجودہ علاقے سے ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز جموں کے نرواچن بون میں آج چیف الیکٹورل آفیسر جموں کشمیر ہردیش کمار نے ایک پریس کانفرنس منعقد کی، جس میں انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں غیر مقامی لوگ ووٹ ڈال سکتے ہیں جو جموں و کشمیر میں سرکاری نجی یا مزدوری کرنے کی غرض سے کام کررہے ہیں۔ اب جموں کشمیر میں ووٹ کا اندراج کرستے ہیں تاہم بیرون ریاست کے لوگ کچھ شرائط پر ووٹر سلپ حاصل کرسکتے ہیں جن میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ شامل ہے۔
جموں کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں تقریباً ۲۵ لاکھ نئے ووٹرز کے اندراج کی امید ہے کیونکہ ۲۰۱۹ میں دفعہ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد پہلی بار انتخابی فہرستوں کی خصوصی سمری پر نظرثانی کی جا رہی ہے۔
حکم پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، نیشنل کانفرنس نے ٹویٹ کیا’’حکومت جموں و کشمیر میں۲۵ لاکھ غیر مقامی ووٹرز کو شامل کرنے کے اپنے منصوبے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور ہم اس اقدام کی مخالفت کرتے رہتے ہیں‘‘۔
نیشنل کانفرنس کاکہنا ہے کہ بی جے پی انتخابات سے خوفزدہ ہے اور جانتی ہے کہ وہ بری طرح ہارے گی۔ ’’جموں و کشمیر کے لوگوں کو بیلٹ باکس میں ان سازشوں کو شکست دینا ہوگی‘‘۔
بی جے پی کے علاوہ تقریباً تمام سیاسی جماعتوں نے غیر مقامی لوگوں کو بطور ووٹر شامل کرنے کی سخت مخالفت کی ہے۔
یہ ایک مسئلہ اس وقت سامنے آیا جب اگست میں اس وقت کے چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار نے کہا کہ جموں و کشمیر میں تقریباً ۲۵ لاکھ اضافی ووٹر آنے کا امکان ہے، جن میں باہر کے لوگ بھی شامل ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غیر مقامی افراد کو ووٹنگ حقوق دینا جموں وکشمیر کیلئے سود مند نہیں:آزاد

Next Post

وادی کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
وادی کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا امکان

وادی کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا امکان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.