بدھ, ستمبر 2, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-27
in مقامی خبریں
A A
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

سرینگر//
کانگریس کے سینئر لیڈر طارق حمید قرہ کا کہنا ہے کہ غلام نبی آزاد کے استعفیٰ مکتوب سے یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ وہ پارٹی کے نظریے کے ساتھ اختلافات کرنے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پرمستعفی ہوئے ہیں۔
قرہ نے کہا کہ غلام نبی آزاد کا استعفیٰ نامہ پانچ صفحوں پر مشتمل ہے جن میں سے ساڑھے تین صفوں پر انہوں نے اپنی تعریفیں کی ہیں جبکہ باقی ڈیڑھ صفحے پر مستعفی ہونے کی وجوہات بیان کی ہیں۔
کانگریسی لیڈر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
قرہ نے کہا کہ آزاد صاحب کا مستعفی ہونا میرے لئے کوئی حیران کن اقدام نہیں ہے کیونکہ وہ پچھلے آٹھ نو مہینوں سے جموں وکشمیر میں آزادانہ طور ہی کام کرتے تھے ۔
ان کا کہنا تھا’’لیکن آزاد صاحب نے استعفیٰ دینے کیلئے جو وقت مقرر کیا ہے اس کے دو زاویے ہیں ایک یہ کہ کیا وجہ ہے کہ جب کانگریس صدر بیمار ہوتی ہیں یا ہسپتال میں زیر علاج ہوتی ہیں تو وہ اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں‘‘۔
قرہ نے کہا کہ آزاد صاحب کے پانچ صفحوں پر مشتمل استعفیٰ نامے میں سے ساڑھے تین صفحوں پر انہوں نے کانگریس پارٹی کے ساتھ وابستگی اور گاندھی خاندان کے ساتھ اپنے تعلقات کا خلاصہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ باقی ڈیڑھ صفحے پر مستعفی ہونے کی وجوہات بیان کی ہیں۔
کانگریسی لیڈر کا کہنا تھا’’کانگریس میں ملنے والے عہدوں کا ذکر کرکے آزاد صاحب نے لوگوں میں پیدا ہونے والے ان سوالوں کو خود ہی جواب دیا ہے کہ ان کے ساتھ کوئی نا انصافی کی گئی ہو‘‘۔
قرہ نے کہا کہ آزاد صاحب نے اپنے مکتوب میں راہل گاندھی کو نشانہ بنایا ہے ۔انہوں نے کہا’’لیکن آزاد صاحب ہی نے تمام ڈیلی گیٹس سے یہ قبول کرایا کہ راہل گاندھی کو اپنی ٹیم خود مقرر کرنے کے اختیار دئے جائیں اور کانگریس ورکنگ کمیٹی کو بھی وہ خود ہی مقرر کریں‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف آزاد صاحب راہل جی کی کار کردگی پر سوال اٹھا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف انہیں ایسے لیڈر سمجھتے ہیں جو اپوزیشن کی آواز اٹھاتے ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ جو آزاد صاحب نے لکھا ہے وہ سب ذاتی اختلافات ہیں۔انہوں نے کہا’’ان کا ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر استعفیٰ دینے سے یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ شاید ان کو کانگریس کی اس آئیڈیالوجی کے ساتھ اختلاف ہے جس کے تحت وہ آج ملک کو ہندو مسلم و غیرہ کے نام پر منقسم کرنے والی طاقتوں کے خلاف کمر بستہ ہے ‘‘۔
کانگریسی لیڈر نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں اپنی اس پالیسی میں کامیاب ہوئی ہے جس کے تحت وہ یہاں پارٹیوں کو توڑنے کی کوششیں کر رہی ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آزاد صاحب اگر آج سمجھتے ہیں کہ انہیں آن بورڈ نہیں لیا جا رہا ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ گذشتہ پچاس برسوں سے وہ ہی آن بورڈ تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموںکشمیر کے متعدد کانگریسی لیڈروں کی آزاد سے ملاقات کی

Next Post

جموں میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی در انداز گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

آئندہ۱۰ روز کے دوران موسم گرم  اور مرطوب رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-08-29
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

دھوکہ دہی اور فراڈ: بی جے پی ضلع اننت کے جنرل سیکریٹری کیخلاف مقدمہ درج

2026-08-29
موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ
اہم ترین

موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ

2026-08-28
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
اہم ترین

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2026-08-27
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

2026-08-27
Next Post
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد

جموں میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی در انداز گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.