ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی حکومت کے جھوٹے کلچر سے ملک تنگ آچکا ہے : کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-12
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی//کانگریس نے جمعہ کو کہا کہ مودی حکومت نے ملک کو جھوٹ کے کلچر میں دھکیل دیا ہے اور اس نے 2022 تک عوام سے جو کام کرنے کا وعدہ کیا تھا ان میں سے کوئی بھی پورا نہیں ہوا۔
کانگریس کے ترجمان گورو ولبھ نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس حکومت نے عوام سے 2022 تک ہر غریب کو گھر فراہم کرنے ، کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے ، احمد آباد-ممبئی کے درمیان بلٹ ٹرین چلانے جیسے کئی وعدے کیے تھے لیکن ان میں سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے لوگوں کو کانگریس حکومت کی طرف سے کورونا کے دور میں بنائی گئی فوڈ سیکورٹی جیسی پالیسی کا فائدہ ہوا اور مودی حکومت اس قانون کی وجہ سے غریبوں کو مفت راشن فراہم کرنے میں کامیاب رہی ہے ۔ اسی طرح کانگریس کی قیادت والی حکومت نے غریب خاندانوں کو 100 دن کی ملازمت کی ضمانت دینے والا قانون پاس کیا تھا اور اس منریگا قانون نے ملک کے لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ اب آزادی کے 75 سال منانے میں صرف دو دن رہ گئے ہیں۔ لگتا ہے وزیراعظم اس دن بہت اداس ہوں گے ۔ اس اداسی کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مسٹر مودی کا خواب تھا کہ 2022 میں جب ملک یوم آزادی منا رہا ہو تو ہر ہندوستانی کے پاس گھر ہوگا۔ وزیر اعظم کا خواب تھا کہ 2022 میں کسانوں کی آمدنی دوگنی ہو جائے گی، وہ بھی نہیں ہوا، 2022 میں احمد آباد اور ممبئی کے درمیان بلٹ ٹرین چلانے کا وزیر اعظم کا خواب بھی پورا نہیں ہو سکا۔ وہ یہ سب حالات دیکھ کر بہت دکھی ہوں گے ۔
انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ پچھلے پانچ سالوں میں پبلک سیکٹر کے بینکوں کے پانچ لاکھ 80 ہزار کروڑ روپے ڈوبے ، اس پر پارلیمنٹ میں کب بحث ہوگی اور وزیر خزانہ اس بارے میں وائٹ پیپر کب لے کر آئیں گے ۔ بینکوں کی اس ڈوبی ہوئی رقم کی تفصیلات کب ملک کے سامنے رکھیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی بہار میں جرائم اور خاندان پرستی کے خلاف جنگ جاری رکھے گی: پاترا

Next Post

مودی چین سے ترنگا درآمد کرنے کی وجہ بتائیں: راہل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے بنگال مدرسہ اسٹاف کو مستقل کیئے جانے کی عرضی مسترد کی

2026-07-14
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
قومی خبریں

کم از کم اچھی حکمرانی، زیادہ سے زیادہ لیپا پوتی ہے مودی حکومت کی پالیسی : کانگریس

2026-07-14
ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا
قومی خبریں

ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا

2026-07-14
نیٹ یو جی پیپر لیک معاملے میں ۵؍افراد کو گرفتار کر لیا گیا
قومی خبریں

سی بی آئی کی 133.52 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں ممبئی اور کوچی میں چھاپہ کارروائیاں

2026-07-12
Next Post
حکومت عوام کے تئیں ذمہ دار نہیں ہے: راہل

مودی چین سے ترنگا درآمد کرنے کی وجہ بتائیں: راہل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.