کیلیفورنیا، 23 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستان کی اناہت سنگھ نے اپنے کیریئر کا اب تک کا سب سے بڑا نتیجہ پیش کرتے ہوئے جمعرات کو امریکہ کے ریڈ ووڈ سٹی میں ‘سلیکان ویلی اوپن 2026’ اسکواش ٹورنامنٹ میں دنیا کی نمبر 3 اور آٹھ بار کی عالمی چیمپئن مصر کی نور الشیربینی کو ہرا دیا۔
30 سالہ نور الشیربینی ایک طاقتور لیجنڈ ہیں اور عالمی اسکواش چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ خواتین کے سنگلزخطاب جیتنے کے معاملے میں ملیشیا کی عظیم کھلاڑی نکول ڈیوڈ کے ساتھ برابری پر ہیں۔
دنیا میں 15 ویں نمبر پر موجود 18 سالہ اناہت سنگھ نے کیلیفورنیا میں جاری سلیکون ویلی اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں 30 منٹ تک چلے مقابلے میں الشیربینی کو 3-0 (11-8، 11-8، 11-7) سے شکست دے دی۔ اناہت نے میچ کے بعد کہا، "میچ میں اترنے سے پہلے، ہندوستان کے قومی کوچ مجھ سے کہہ رہے تھے کہ اگر میں واقعی، واقعی اچھا کھیل رہی ہوں تو میرے پاس جیت کا ایک موقع ضرور ہے۔” "ابھی ان کے ساتھ کورٹ شیئر کرنے کا موقع ملا – یہ میرا پہلا موقع تھا – مجھے امید نہیں تھی کہ یہ اس طرح سے ہوگا۔”




