کیلیفورنیا ، 22 اکتوبر (یواین آئی) ہندوستان کی اناہت سنگھ نے اپنے کیریئر کا سب سے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے آٹھ بار کی عالمی چیمپئن اور عالمی نمبر تین مصر کی نور الشربینی کو شکست دے کر یو ایس اسکواش ٹورنامنٹ کے اگلے دور میں جگہ بنا لی۔
سلیکون ویلی اوپن 2026 کے دوسرے راؤنڈ میں عالمی نمبر 15 اناہت نے 30 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں 30 سالہ الشربینی کو 3-0 (11-8، 11-8، 11-7) سے شکست دی۔
نور الشربینی نے 2025 میں اپنا آخری عالمی خطاب جیتا تھا۔ وہ خواتین کے سنگلز میں سب سے زیادہ عالمی چیمپئن شپ خطاب جیتنے کے معاملے میں ملائیشیا کی عظیم کھلاڑی نکول ڈیوڈ کے برابر ہیں اور تاریخ میں سب سے زیادہ مرتبہ عالمی چیمپئن شپ فائنل میں پہنچنے والی خاتون اسکواش کھلاڑی ہیں۔
مقابلے کے بعد 18 سالہ اناہت نے کہا کہ ہندوستان کے قومی کوچ نے میچ سے پہلے انہیں بتایا تھا کہ اگر وہ بہت اچھا کھیلیں تو ان کے پاس جیتنے کا موقع ضرور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ الشربینی کے ساتھ پہلی بار کورٹ شیئر کرنا ان کے لیے خاص تجربہ تھا اور انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مقابلہ اس طرح ان کے حق میں جائے گا۔





