سنجو سیمسن (67)، کپتان شریئس ایئر (42) اور نمن دھیر (ناٹ آؤٹ 42) کی شاندار بلے بازی کی بدولت ہندوستان نے پہلے ٹی-20 میچ میں نیوزی لینڈ کو دو گیند باقی رہتے چار وکٹ سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستان نے پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
226 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستان نے سنجو سیمسن اور ابھیشیک شرما کی تیز شروعات کی بدولت 5.5 اوور میں 93 رنز جوڑے۔ ابھیشیک نے 12 گیندوں پر 29 رنز بنائے، جبکہ سیمسن نے 33 گیندوں پر آٹھ چوکے اور چار چھکوں کی مدد سے 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ تلک ورما (6)، ایشان کشن (1) اور اکشر پٹیل (24) کے بعد شریئس ایئر 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ہندوستان نے 19.4 اوور میں چھ وکٹ پر 230 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ نمن دھیر نے 15 گیندوں پر پانچ چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 42 رنز بنائے اور چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی، جبکہ نتیش کمار ریڈی دو رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل اور مچل سینٹنر نے دو دو جبکہ لوکی فرگوسن اور ایڈم ملنے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل گلین فلپس (ناٹ آؤٹ 82) اور فن ایلن (45) کی شاندار اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے 20 اوور میں چار وکٹ پر 225 رنز بنائے، جو اس کا ٹی-20 میں سب سے بڑا اسکور ہے۔ ہندوستان کی جانب سے ارشدیپ سنگھ، میانک یادو اور اکشر پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
لین فلپس کی ناٹ آؤٹ 82 رنز کی شاندار اننگز اور فن ایلن کے 45 رنز کی بدولت نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی-20 میچ میں ہندوستان کو جیت کے لیے 226 رنز کا ہدف دیا۔
ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے والی ہندوستانی ٹیم کے خلاف نیوزی لینڈ نے ٹم سیفرٹ اور فن ایلن کی اوپننگ جوڑی کے 49 رنز کی شراکت سے اچھی شروعات کی۔ میانک یادو نے سیفرٹ (24) کو آؤٹ کرکے پہلی کامیابی دلائی، جبکہ اکشر پٹیل نے فن ایلن کو 45 رنز پر پویلین بھیجا۔ اس کے بعد ارشدیپ سنگھ نے ڈیرل مچل (28) اور بیون جیکبز (31) کو آؤٹ کیا۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوور میں چار وکٹ پر 225 رنز بنائے، جو ٹی-20 کرکٹ میں اس کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ گلین فلپس نے 40 گیندوں پر آٹھ چوکے اور تین چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ 82 رنز بنائے، جبکہ مائیکل بریسویل سات رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
ہندوستان کی جانب سے ارشدیپ سنگھ، میانک یادو اور اکشر پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔






