جمعرات, اکتوبر 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ریس کورس مسجد کو انہدامی نوٹس غیر قانونی اور غیر دستوری ہے: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-22
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مستقبل کے چیلنجوں سے نپٹنے کے لیے فوج کی تیاریوں کا خاکہ جاری کریں گے راج ناتھ

سی بی ایس ای میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہونے کے پانچ ماہ بعد بھی ملزم کمپنی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں: کانگریس

نئی دہلی، 21 اکتوبر (یو این آئی) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے دہلی کی قدیم اور تاریخی ریس کورس مسجد کو مرکزی حکومت کے ادارے لینڈ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس (ایل اینڈ ڈیہ او) کی جانب سے انخلاء کا نوٹس جاری کیے جانے کو غیر قانونی اور غیر دستوری قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس نوٹس کو فوری طور پر واپس لے اور مسجد کے معاملات میں غیر ضروری مداخلت سے گریز کرے۔
بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے جاری اپنے پریس بیان میں اس کارروائی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سطح پر بی جے پی حکومت کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد سے دہلی کی قدیم اور تاریخی مساجد کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس مقصد کے لیے مختلف حیلے بہانوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ ریس کورس مسجد کے معاملے میں بھی یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مسجد سرکاری زمین پر تعمیر کی گئی ہے، حالاں کہ اس کے تاریخی وجود اور قانونی حیثیت کے حق میں سرکاری ریکارڈ میں متعدد دستاویزی شواہد موجود ہیں۔
ڈاکٹر الیاس نے کہا کہ ریس کورس مسجد محض ایک قدیم عبادت گاہ نہیں بلکہ تاریخی اور مذہبی اعتبار سے بھی غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔ اس مسجد کا اندراج نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کی تاریخی عمارتوں کی فہرست میں موجود ہے۔ یہ وقف کے ریکارڈ میں بھی درج ہے اور 1977ء میں دہلی گزٹ میں اس کا اندراج ہو چکا ہے۔ اسی طرح وزارتِ اقلیتی امور، حکومتِ ہند کی ویب سائٹ پر بھی یہ مسجد اپنی پراپرٹی شناخت کے ساتھ درج ہے۔ انگریز دورِ حکومت میں قائم ہونے والی اس مسجد کو محکمۂ آثارِ قدیمہ کی جانب سے محفوظ تاریخی یادگار بھی قرار دیا گیا ہے۔ مسجد سے متصل قبرستان بھی وقف کے ریکارڈ میں شامل ہے، جب کہ مسجد کے امام کو باقاعدہ وقف بورڈ کی جانب سے تنخواہ ادا کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان تمام تاریخی اور دستاویزی شواہد کے باوجود مسجد کو سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ قرار دینا نہایت افسوس ناک ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ حقائق کو نظرانداز کرنے کے بجائے دستیاب ریکارڈ کی روشنی میں معاملے کا جائزہ لے اور مسجد کے خلاف کارروائی سے باز رہے۔ ڈاکٹر الیاس نے مطالبہ کیا کہ مسجد میں بجلی اور پانی کی فراہمی فوری طور پر بحال کی جائے اور نمازیوں کو بلا رکاوٹ نماز ادا کرنے کی اجازت دی جائے۔
بورڈ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومتوں کے دور میں مساجد، مدارس اور دیگر مذہبی مقامات کے خلاف کارروائیوں کا بڑھتا ہوا رجحان انتہائی تشویش ناک ہے۔ ان کے مطابق، مذہبی مقامات کو سیاسی مفادات کے لیے نشانہ بنانا ملک کے آئینی اصولوں، مذہبی آزادی اور باہمی احترام کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وارانسی اور ایودھیا میں بھی مذہبی مقامات سے متعلق تنازعات اور انہدامی کارروائیوں نے سنگین سوالات کو جنم دیا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ مذہبی مقامات کے تحفظ، مذہبی آزادی اور تمام مذاہب کے ماننے والوں کے ساتھ یکساں سلوک کو یقینی بنائے، نہ کہ ایسے اقدامات کرے جن سے فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافہ ہو۔
ڈاکٹر الیاس نے ملک کے تمام انصاف پسند اور مذہب پر یقین رکھنے والے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مذہب کے نام پر کی جانے والی سیاست کو سمجھیں، آئین میں دی گئی مذہبی آزادی اور تمام شہریوں کے مساوی حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کریں اور ایسے سیاسی نعروں سے ہوشیار رہیں جو ملک کے بنیادی جمہوری اور آئینی اصولوں کو کمزور کرتے ہیں۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کینٹ آر او نے بیٹری اور انورٹر کے بازار میں قدم رکھا

Next Post

سورو داس اور آشوتوش رانکا نے دہلی ہائی کورٹ سے اپنی درخواست واپس لی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا‘
قومی خبریں

مستقبل کے چیلنجوں سے نپٹنے کے لیے فوج کی تیاریوں کا خاکہ جاری کریں گے راج ناتھ

2026-10-22
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
قومی خبریں

سی بی ایس ای میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہونے کے پانچ ماہ بعد بھی ملزم کمپنی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں: کانگریس

2026-10-22
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

رام لیلا میدان ریلی کی یکم نومبر کی تیاریوں کے سلسلے میں 23 اکتوبر کو ہریانہ کانگریس کی اہم میٹنگ

2026-10-22
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

مودی نے تاریخی سینگول کے کاریگر ایتھراج کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-10-22
سورو داس اور آشوتوش رانکا نے دہلی ہائی کورٹ سے اپنی درخواست واپس لی
قومی خبریں

سورو داس اور آشوتوش رانکا نے دہلی ہائی کورٹ سے اپنی درخواست واپس لی

2026-10-22
قومی خبریں

کینٹ آر او نے بیٹری اور انورٹر کے بازار میں قدم رکھا

2026-10-22
موبائل پر لائیو رہے گی حکومت؛ مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے کسانوں کو وقف کیا نیا پورٹل
قومی خبریں

موبائل پر لائیو رہے گی حکومت؛ مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے کسانوں کو وقف کیا نیا پورٹل

2026-10-21
گلوکار جوبیں نوٹیال کے والد رام شرن نوٹیال کانگریس میں واپس، کماری شیلجا کی بی جے پی پر تنقید
قومی خبریں

گلوکار جوبیں نوٹیال کے والد رام شرن نوٹیال کانگریس میں واپس، کماری شیلجا کی بی جے پی پر تنقید

2026-10-21
Next Post
سورو داس اور آشوتوش رانکا نے دہلی ہائی کورٹ سے اپنی درخواست واپس لی

سورو داس اور آشوتوش رانکا نے دہلی ہائی کورٹ سے اپنی درخواست واپس لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.