ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 ہماری اوقات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-10
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموں و کشمیر جی سی سی کمپنیوں کا مرکز بن سکتا ہے‘

کشمیر میں نایاب مارخور کی تعداد میں اضافہ، تازہ سروے میں حوصلہ افزا انکشاف

                اپنے کشمیر میں سب کچھ مہنگا ہے…. سب کچھ ۔ہر ایک چیز کی قیمت آسمان کو چھوتی نظر آ رہی ہے ….یہ کبھی پیچھے مڑ کے نہیں دیکھتی ہے ‘ ایک بار اس نے اٹھان لی تو اللہ میاں کی قسم پھر اس کی پرواز نہیں رک جاتی ہے …. بالکل بھی نہیں رکتی ہے ۔اس لئے صاحب اگر کوئی یہ کہے کہ کشمیر دنیا کے مہنگے ترین مقامات میں سے ایک ہے تو ہم آنکھیں بند کر کے اس پر یقین کریں گے ….یقیناً کشمیر مہنگا نہیں ہو نا چاہیے …. بالکل بھی نہیں ہو نا چاہیے کہ اس کی اتنی اوقات کہاں …. لیکن صاحب سچ تو یہی ہے کہ یہ مہنگا ہے …. یہاں ہر ایک چیز مہنگی ہے ….یقیناً ملک کے دوسرے حصوں میں بھی مہنگائی ہے ‘آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی ہے …. جس نے ہماری طرح دوسرے دیش واسیوں کا بھی جینا محال کردیا ہے…. مشکل کردیا ہے…. لیکن پھر بھی کشمیر اور ملک کے دوسرے حصوں میںایک فرق ہے ….اور فرق یہ ہے کہ وہاں سب کچھ مہنگا ہے ‘ہر ایک چیز کی ایک قیمت ہے‘لیکن یہاں ایک چیز کی قیمت نہیں ہے اور…. اور بالکل بھی نہیں ہے…. یہ سستی ہے ‘اس کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے اور…. اور بالکل بھی نہیں ہے اور…. اور وہ آپ او ر ہم ہیں‘ کشمیر کے واسی ہیں ‘جن کی کوئی قیمت نہیں ہے …. کتوں…. آوارہ کتوں کی قیمت ہے ‘اتنی زیادہ ہے کہ کوئی ان کو ہاتھ لگانے سے پہلے دس نہیں بلکہ سو بار سوچے گا …. لیکن…. لیکن صاحب ہم انسانوں کی کوئی قیمت نہیں ہے…. اور یہ بات یہ کتے…. آوارہ کتے بھی جان گئے ہیں‘ اسی لئے تو…. تو وہ جہاں چاہیں ‘ جب چاہیں ہم پر حملہ آور ہو سکتے ہیں اور…. اور ہو رہے ہیں …. اس لئے ہو رہے ہیں کہ ان کی سمجھ میں بھی ہماری اوقات آگئی ہے اور …. اورسو فیصد آگئی ہے ۔ کوئی انہیں روکنے والا نہیں ہے ‘ٹوکنے والا بھی نہیں ہے …. کہ بات ان کے حقوق کی ہے ….کتوں…. آوارہ کتوں کے حقوق کی ہے….حقوق جو محفوظ رہنے چاہئیں ‘ جن پر کوئی صرب نہیں آنی چاہیے۔ رہی آپ کی اور ہماری بات‘ جو ان کتوں…. آوارہ کتوں کے تر نوالہ بن جاتے ہیں‘ یا بنتے جا رہے ہیں تو…. تو صاحب یہ بھی کوئی بات ہوئی …. اور اس لئے نہیں ہوئی کہ ہماری کوئی اوقات ہے اور …. اور نہ کوئی قیمت ۔….کتوں…. آوارہ کتوں کی ہے …. اوقات بھی اور قیمت بھی ۔ہے نا؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

این او سی کیلئے ۲۱ دن کی مدت: بدعنوانی کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم          

Next Post

کشتواڑ دہشت گردانہ حملہ معاملہ این آئی اے نے فرد جرم داخل کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’جموں کشمیر کی وحدت ناقابلِ سمجھوتہ‘
اہم ترین

’جموں و کشمیر جی سی سی کمپنیوں کا مرکز بن سکتا ہے‘

2026-10-10
کشمیر میں نایاب مارخور کی تعداد میں اضافہ، تازہ سروے میں حوصلہ افزا انکشاف
اہم ترین

کشمیر میں نایاب مارخور کی تعداد میں اضافہ، تازہ سروے میں حوصلہ افزا انکشاف

2026-10-10
دہلی میں ہائی الرٹ‘۲۵ ہزار اہلکار تعینات‘۵۷ میٹرو اسٹیشن بند
اہم ترین

دہلی میں ہائی الرٹ‘۲۵ ہزار اہلکار تعینات‘۵۷ میٹرو اسٹیشن بند

2026-10-10
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

’شملہ معاہدے کے بعد یواین فوجی مبصر گروپ کی افادیت ختم ہوچکی ہے‘

2026-10-10
 سڑک کنارے فروخت ہونے والی غذائی اشیاء کی جانچ کا عمل تیز
اہم ترین

 سڑک کنارے فروخت ہونے والی غذائی اشیاء کی جانچ کا عمل تیز

2026-10-10
اہم ترین

سوپور میں آگ لگنے سے سیب  ذخیرہ کرنے کا گودام خاکستر رام بن مدرسے میں بھی آگ

2026-10-10
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں سی آئی ایس ایف اہلکار کی گولی لگنے سے موت

2026-10-10
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

راجوری میں مسافر گاڑی حادثے کا، شکار، دو افراد ہلاک، پانچ شدید زخمی

2026-10-10
Next Post
این آئی اے کا ہندواڑہ نارکو ٹیررازم کیس میں ایک اور ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

کشتواڑ دہشت گردانہ حملہ معاملہ این آئی اے نے فرد جرم داخل کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.