ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

یو این میںبھارت کا پاکستان پر دہشت گردی پروہرے معیار اپنانے کا الزام

دنیا۱۱/۹،۱۱/۲۶اور   پہلگام حملوں کو نہیں بھولی‘دہشت گردی کے خلاف کارروائی محض بیانات سے نہیں ہوسکتی:پوری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-09
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, عالمی خبریں
A A
سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی سخت مذمت، فوجی کشیدگی فوری روکنے کا مطالبہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر؍۸؍اکتوبر

                 بھارت نے اقوام متحدہ میں پاکستان پر دہشت گردی کے معاملے میں دوہرے معیار اپنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا نیو یارک‘ ممبئی اور پہلگام   حملوں کو نہیں بھولی۔

                اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی چھٹی کمیٹی میں پاکستان کے بیان کے جواب میں بھارت کے مستقل مشن کے فرسٹ سیکریٹری رگھو پوری نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بات کرتا ہے، لیکن اس بنیادی سوال کو نظر انداز کرتا ہے کہ جب کسی ریاست کی سرزمین سے دہشت گردوں کو مالی معاونت، سہولت، تربیت یا پناہ فراہم کی جائے تو اس کے خلاف کیا کارروائی ہونی چاہیے۔

متعلقہ

’جموں و کشمیر جی سی سی کمپنیوں کا مرکز بن سکتا ہے‘

کشمیر میں نایاب مارخور کی تعداد میں اضافہ، تازہ سروے میں حوصلہ افزا انکشاف

                پوری نے کہا کہ بھارت کا مؤقف واضح ہے کہ دہشت گردی کو محض بیانات کے ذریعے شکست نہیں دی جاسکتی بلکہ اس کے مرتکبین، منصوبہ سازوں، مالی معاونت کرنے والوں اور سرپرستوں کے خلاف عملی کارروائی ضروری ہے۔

                انہوں نے پاکستان پر الزام عائد کیا کہ وہ ایک طرف خود کو دہشت گردی کا شکار ملک قرار دیتا ہے، جبکہ دوسری جانب ایسے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کرتا جنہیں ماضی میں مبینہ طور پر ریاستی حمایت حاصل رہی ہے۔

                پوری نے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے بارے میں پاکستان کی جانب سے انعام میں اضافے کے اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے دعوے کے ساتھ اس معاملے کو بھی نظر انداز کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میڈیا مسعود اظہر تک پہنچ سکتا ہے اور اس سے گفتگو کرسکتا ہے تو ’’یقیناً پاکستانی ریاست کو بھی اس کے ٹھکانے کا علم ہوگا۔‘‘

                بھارت نے گزشتہ ماہ بھی مسعود اظہر کے بارے میں پاکستان کے انعام کے اعلان کو ’’محض دکھاوا‘‘ قرار دیتے ہوئے اسلام آباد سے دہشت گردی کے خلاف ٹھوس کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ مسعود اظہر افغانستان فرار ہوچکا ہے، تاہم طالبان حکومت اس دعوے کو مسترد کرچکی ہے۔

                پوری نے پہلگام حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں۲۶ شہری ہلاک ہوئے اور متاثرین سے ان کی سیاسی وابستگی نہیں بلکہ ان کا مذہب پوچھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سرحد پار دہشت گردی اور مذہبی منافرت کے سنگین نتائج کو ظاہر کرتے ہیں۔

                اقوام متحدہ میں بھارت کے مندوب نے کہا، ’’دنیا۹/۱۱کو نہیں بھولی، دنیا۱۱/۲۶کو نہیں بھولی اور دنیا پہلگام کو نہیں بھولی۔‘‘ ان کے مطابق دہشت گردی کے خلاف کسی بھی نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ذمہ داری کا تعین اور جواب دہی یقینی بنانا ضروری ہے۔

                پوری نے مزید کہا کہ بھارت اپنے عوام کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور اس کے خلاف جاری دہشت گردی کے نتائج ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔(ندائے مشرق ویب ڈیسک)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سنہا نے جموں کشمیر میں ریل رابطے کو ترقی کی نئی بنیاد قرار دیا

Next Post

سپریم کورٹ نے ادویات کمپنیوں کے ڈاکٹروں کو تحائف دینے کو غیر اخلاقی قرارد یا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’جموں کشمیر کی وحدت ناقابلِ سمجھوتہ‘
اہم ترین

’جموں و کشمیر جی سی سی کمپنیوں کا مرکز بن سکتا ہے‘

2026-10-10
کشمیر میں نایاب مارخور کی تعداد میں اضافہ، تازہ سروے میں حوصلہ افزا انکشاف
اہم ترین

کشمیر میں نایاب مارخور کی تعداد میں اضافہ، تازہ سروے میں حوصلہ افزا انکشاف

2026-10-10
دہلی میں ہائی الرٹ‘۲۵ ہزار اہلکار تعینات‘۵۷ میٹرو اسٹیشن بند
اہم ترین

دہلی میں ہائی الرٹ‘۲۵ ہزار اہلکار تعینات‘۵۷ میٹرو اسٹیشن بند

2026-10-10
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

’شملہ معاہدے کے بعد یواین فوجی مبصر گروپ کی افادیت ختم ہوچکی ہے‘

2026-10-10
 سڑک کنارے فروخت ہونے والی غذائی اشیاء کی جانچ کا عمل تیز
اہم ترین

 سڑک کنارے فروخت ہونے والی غذائی اشیاء کی جانچ کا عمل تیز

2026-10-10
اہم ترین

سوپور میں آگ لگنے سے سیب  ذخیرہ کرنے کا گودام خاکستر رام بن مدرسے میں بھی آگ

2026-10-10
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں سی آئی ایس ایف اہلکار کی گولی لگنے سے موت

2026-10-10
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

راجوری میں مسافر گاڑی حادثے کا، شکار، دو افراد ہلاک، پانچ شدید زخمی

2026-10-10
Next Post
سپریم کورٹ ہولی کے بعد حجاب تنازعہ کی سماعت کرے گی

سپریم کورٹ نے ادویات کمپنیوں کے ڈاکٹروں کو تحائف دینے کو غیر اخلاقی قرارد یا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.