جمعرات, اکتوبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ترقی یافتہ بھارت:’ہم کرکے دکھائیں گے‘

۲۰۴۷تک بھارت کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے نیا نعرہ‘کہا سب مل کر ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-08
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’عوام نے سیاسی استحکام اور مستحکم حکومت کی اہمیت کو سمجھا ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر میں۱۰؍ اور۱۱؍ اکتوبر کو خصوصی ووٹر اندراج مہم:ورما

جی ایس ٹی کونسل اجلاس کے بعد کابینہ میں توسیع کا امکان:عمر

’تین بڑی معیشتوں میں شامل ہونا ‘ خود کفیل بننا‘ عالمی پیداواری مرکز بننا‘اولمپکس کی میزبانی کرنا ‘خلا میں قدم رکھنا ہم یہ کر دکھائیں گے‘

نئی دہلی؍۷؍اکتوبر

                وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز۲۰۴۷ تک بھارت کو ترقی یافتہ ملک بنانے کے عزم کے لیے نیا نعرہ ’’ہم یہ کر دکھائیں گے‘‘ دیا اور کہا کہ اس مقصد کو دوراندیش پالیسیوں اور انتھک محنت کے ذریعے حاصل کیا جائے گا۔

                اپنی حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے۲۵ سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ ’وکست بھارت سنکلپ سبھا‘ سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ملک کو درپیش سب سے بڑے چیلنجوں میں سے ایک معاشرے کو ووٹ کی بنیاد پر تقسیم کرنا ہے۔

                وزیر اعظم نے کہا، ’’جب کسان کے کھیت میں پانی نہیں ہوتا تو کیا یہ مسئلہ صرف ایک ذات کو متاثر کرتا ہے؟ جب بجلی نہیں ہوتی تو کیا اندھیرا صرف ایک برادری پر چھاتا ہے؟ جواب ہے نہیں۔ اگر مسئلہ سب کا ہے تو اس کا حل بھی سب کے لیے ہونا چاہیے۔‘‘

                مودی نے کہا کہ آج لوگ جس ترقی یافتہ بھارت کا خواب دیکھ رہے ہیں، وہ ضرور حقیقت بنے گا۔

                وزیر اعظم نے کہا، ’’بھارت کو رکنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ سو سال پہلے ہماری تعداد۴۰ کروڑ سے بھی کم تھی، آج ہم۱۴۰کروڑ سے زیادہ ہیں۔۱۴۰کروڑ شہری مل کر۲۰۴۷ تک ترقی یافتہ بھارت تعمیر کریں گے اور ہم یقینی طور پر یہ کر دکھائیں گے۔‘‘

                وزیر اعظم نے کہا’’۲۰۴۷تک ترقی یافتہ بھارت ہم یہ کر دکھائیں گے۔ دنیا کی تین بڑی معیشتوں میں شامل ہونا ہم یہ کر دکھائیں گے۔ خود کفیل بنناہم یہ کر دکھائیں گے۔ عالمی پیداواری مرکز بنناہم یہ کر دکھائیں گے۔ اولمپکس کی میزبانی کرنا ہم یہ کر دکھائیں گے۔ خلا میں قدم رکھنا ہم یہ کر دکھائیں گے۔‘‘

                انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود یہ توانائی، جوش اور اعتماد غیر معمولی ہے۔

                مختلف شعبوں میں اپنی حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جو چیز کبھی ناقابل تصور محسوس ہوتی تھی، وہ آج ممکن ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک دہائی کے اندر۲۵ کروڑ افراد کا غربت سے باہر آنا کبھی کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا، لیکن بھارت نے یہ کر دکھایا۔

                مودی نے کہا، ’’اسی لیے مجھے۱۴۰ کروڑ بھارتیوں کی طاقت اور صلاحیت پر یقین ہے۔۲۵ سال کے تجربے کے بعد میں اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ہم اپنی آنکھوں کے سامنے بھارت کو تبدیل ہوتے دیکھ رہے ہیں۔‘‘

                اسرائیل جانے والی ایک پرواز کو اپنے شریک پائلٹ کی جانب سے تباہ کرنے کی کوشش ناکام بنانے والے فلائی دبئی کے بھارتی پائلٹ کیپٹن سمت مچھر کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج دنیا بھارت کے اس پائلٹ کے بارے میں بات کر رہی ہے اور وہ دن بھی آئے گا جب دنیا بھارت میں تیار کیے گئے طیاروں کے بارے میں بات کرے گی۔

                وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اہداف دوراندیش پالیسیوں اور مسلسل محنت کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے۔مودی نے کہا، ’’بھارت کے سامنے چیلنجز ضرور ہیں، لیکن ہمارے پاس۱۴۰کروڑ حل بھی موجود ہیں۔‘‘

                 مودی۷؍ اکتوبر۲۰۰۱ سے مسلسل حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے تین مرتبہ گجرات کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے اور اس کے بعد تین لوک سبھا انتخابات جیت کر بھارت کے وزیر اعظم کی حیثیت سے حکومت کی سربراہی کی ہے۔

                وزیر اعظم نے کہا کہ جب انہوں نے۷؍ اکتوبر۲۰۰۱ کو گجرات کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا تھا تو انہوں نے کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ یہ سنگ میل بھی آئے گا۔انہوں نے کہا، ’’میں بھارتی عوام کے اعتماد کے سامنے سر جھکاتا ہوں۔ میرے لیے عوام ہی بھگوان ہیں اور محنتی بی جے پی کارکن میری طاقت ہیں۔‘‘

                وزیر اعظم نے بی جے پی، این ڈی اے کے تمام ساتھیوں اور جمہوریت سے گہری وابستگی رکھنے والے تمام افراد کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ان کے خیر خواہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی، وہیں ناقدین نے انہیں اپنے اندر جھانکنے اور خود احتسابی کرنے کا موقع دیا۔

۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر میں۱۰؍ اور۱۱؍ اکتوبر کو خصوصی ووٹر اندراج مہم:ورما

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بانڈی پورہ میونسپل کونسل کے صدر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب
اہم ترین

جموں و کشمیر میں۱۰؍ اور۱۱؍ اکتوبر کو خصوصی ووٹر اندراج مہم:ورما

2026-10-08
 آچن میںمربوط سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ کی منظوری
اہم ترین

جی ایس ٹی کونسل اجلاس کے بعد کابینہ میں توسیع کا امکان:عمر

2026-10-08
گلہار،سنساری روڈ ڈبل لین معیار پر اپ گریڈ، جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش کے درمیان رابطہ بحال
اہم ترین

گلہار،سنساری روڈ ڈبل لین معیار پر اپ گریڈ، جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش کے درمیان رابطہ بحال

2026-10-08
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

مختلف وفود کی سنہا سے ملاقات ‘ترقیاتی و فلاحی امور پر تبادلہ خیال

2026-10-08
وفاقی وزیر داخلہ کا دورہ:راجوری میں ہائی الرٹ جاری
اہم ترین

فوج نے زیر حراست پی او جے کے لڑکی کو واہگہ نہیں، چکن دا باغ کے راستے واپس بھیج دیا

2026-10-08
۲۰ ؍آئی اے ایس اور ۲۵؍ جے کے اے ایس افسرا ن کے تبادلے اور تقرریاں
اہم ترین

جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر انتظامی ردوبدل  ۴۹؍افسران کے تبادلے

2026-10-08
این آئی اے کے جموںکشمیر اور پنجاب میں۱۴مقامات پر چھاپے
اہم ترین

این آئی اے عدالت نے شبیر شاہ  کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی

2026-10-08
انڈیا اتحاد کا جموں میں  ’جمہوریت بچاؤ مارچ
اہم ترین

انڈیا اتحاد کا جموں میں ’جمہوریت بچاؤ مارچ

2026-10-08

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.