اتوار, ستمبر 20, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں ‘شدید کمی’ کا سامنا ہے: رپورٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-20
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین میں جنسی تشدد کے بیشتر واقعات کے لیے روسی حکام ذمہ دار: اقوام متحدہ کی رپورٹ

امریکہ کی یوکرین کو 2.68 ارب ڈالر کے فضائی دفاعی سازوسامان کی ممکنہ فروخت کی منظوری

تل ابیب، 19 ستمبر (یو این آئی) اسرائیلی اخبار ماریف کے مطابق اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگ کے بعد فوجی اہلکاروں اور عسکری سازوسامان کی "شدید کمی” کا سامنا ہے اور وہ فوجیوں کی چھٹیاں معطل کرنے کی تیاری میں ہے۔
اخبار نے کہا، "اسرائیلی فوج میں فوجیوں کی تعداد میں شدید کمی کے نتیجے میں وہ ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرنے اور انہیں چھٹی دینے سے انکار کرنے کے لیے تیار ہے۔”
اہلکاروں کی کمی کے باوجود ماریف نے اکتوبر 2023 میں غزہ ڈویژن کے انٹیلی جنس افسر کے طور پر خدمات انجام دینے والے لیفٹیننٹ کرنل اے. کی برطرفی کی اطلاع دی ہے۔
اخبار نے لکھا ہے کہ "اسرائیلی فوج کے پاس مطلوبہ حد تک ٹینک اور بکتر بند اہلکار لے جانے والی گاڑیاں موجود نہیں ،” اور مزید کہا کہ تین سالہ جنگ نے ان کی تعداد میں کافی کمی لائی ہے جبکہ باقی ماندہ خراب ہو چکی ہیں۔
اخبار نے کہا، "سیاسی وجوہات کی بنا پر وزیر خزانہ بیزل سموتریچ اسرائیلی فوج کے فنڈز کم کر سکتے ہیں اور شکایتوں کا سامنا کر سکتے ہیں، جبکہ حزبِ اختلاف لاپرواہ بچے کی طرح اندرونی کشمکش میں مبتلا ہے ۔”
منگل کو اسرائیل کے چینل 12 نے رپورٹ کیا تھا کہ فوج نے امریکی بوئنگ سے 12 اپاچی حملہ آور ہیلی کاپٹرز کی منصوبہ بند خریداری ختم کرسی کیونکہ اس کے خریداری بجٹ میں کمی واقع ہوئی ہے۔
یہ رپورٹ اس دن آئی جب وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو ایک معمول کے اجلاس کے دوران حزبِ اختلاف کے رہنما یائر لاپِد کو فوجی خریداری کے بجٹ میں اضافے پر تعاون کرنے کے لیے قائل کرنے میں ناکام رہے۔
چینل 12 نے کہا کہ فوج پہلے ہی خبردار کر رہی ہے کہ اگر طلب کردہ فنڈز میں اضافہ جلد نہیں آیا تو دورانِ جنگ نقصان پہنچنے ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کو دوبارہ سروس میں لانے کی کوششیں رک جائیں گی اور گولہ بارود پیدا کرنے والی کچھ لائنیں بھی متاثر ہوں گی۔
گزشتہ تین سالوں کے دوران، اسرائیلی عسکریت نے پورے خطے میں جنگیں اور عسکری کارروائیاں چلائیں، جن میں اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والی اور مختلف شکلوں میں جاری غزہ پر جنگ بھی شامل ہے۔
اسرائیل نے لبنان اور ایران کے ساتھ بھی جنگیں لڑی ہیں، ساتھ ہی مقبوضہ مغربی کنارے اور شام میں جاری حملے بھی رہے ہیں۔
ان تنازعات نے اسرائیلی فوج پر انسانی اور مالی دونوں اعتبار سے نمایاں بوجھ ڈالا ہے، اس دوران اسرائیلی حکام نے اپنے نقصانات سے متعلق معلومات پر سخت سنسرشپ لاگو رکھی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنیوا: کارکن نے پاکستان میں شیعہ اور احمدی برادریوں کے حقوق کے تحفظ پر تشویش ظاہر کی

Next Post

جنوبی افریقہ میں گزشتہ 5 ہفتوں میں منکی پاکس کے 13 واقعات کی اطلاع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی سخت مذمت، فوجی کشیدگی فوری روکنے کا مطالبہ
عالمی خبریں

یوکرین میں جنسی تشدد کے بیشتر واقعات کے لیے روسی حکام ذمہ دار: اقوام متحدہ کی رپورٹ

2026-09-20
امریکہ کی یوکرین کو 2.68 ارب ڈالر کے فضائی دفاعی سازوسامان کی ممکنہ فروخت کی منظوری
عالمی خبریں

امریکہ کی یوکرین کو 2.68 ارب ڈالر کے فضائی دفاعی سازوسامان کی ممکنہ فروخت کی منظوری

2026-09-20
سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی سخت مذمت، فوجی کشیدگی فوری روکنے کا مطالبہ
عالمی خبریں

سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی سخت مذمت، فوجی کشیدگی فوری روکنے کا مطالبہ

2026-09-20
گرین لینڈ پر امریکہ اور ڈنمارک کے درمیان معاہدہ
عالمی خبریں

گرین لینڈ پر امریکہ اور ڈنمارک کے درمیان معاہدہ

2026-09-20
جنوبی افریقہ میں گزشتہ 5 ہفتوں میں منکی پاکس کے 13 واقعات کی اطلاع
عالمی خبریں

جنوبی افریقہ میں گزشتہ 5 ہفتوں میں منکی پاکس کے 13 واقعات کی اطلاع

2026-09-20
عالمی خبریں

جنیوا: کارکن نے پاکستان میں شیعہ اور احمدی برادریوں کے حقوق کے تحفظ پر تشویش ظاہر کی

2026-09-20
عالمی خبریں

شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی جوہری نگرانی سے متعلق قرارداد مسترد کر دی

2026-09-20
عالمی خبریں

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ایسے طریقوں کو روکنا ہے جن سے امریکی کارکنوں کی جگہ لی جاتی ہے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچتا ہے۔

2026-09-20
Next Post
جنوبی افریقہ میں گزشتہ 5 ہفتوں میں منکی پاکس کے 13 واقعات کی اطلاع

جنوبی افریقہ میں گزشتہ 5 ہفتوں میں منکی پاکس کے 13 واقعات کی اطلاع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.