جمعہ, ستمبر 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-04
in قومی خبریں
A A
ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس

قانون کی پڑھائی کرنےوالے طلبہ کے خلاف تادیبی کارروائی کا حق بی سی آئی یا ریاستی بار کونسلوں کو نہیں: سپریم کورٹ

نئی دہلی 03 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی میں ہندوستان اور بیلجیئم کی شراکت داری میں نئی رفتار آئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون روایتی شعبوں سے آگے بڑھ کر دفاع اورصاف ستھری توانائی جیسے اسٹریٹجک شعبوں تک پہنچ گیا ہے جسے آگے بڑھاتے ہوئے دونوں ممالک نے اگلے پانچ سال میں دوطرفہ تجارت کو دگنا کرنے کا ہدف رکھا ہے۔
مسٹر مودی نے ہندوستان-یوروپی یونین آزاد تجارتی معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے اقتصادی تعلقات کے لیے نئے مواقع کھلے ہیں۔ بیلجیئم کی کمپنیوں کے لیے ہندوستان میں سرمایہ کاری فاسٹ ٹریک نظام بنایا گیا ہے اور ہندوستان-بیلجیئم تجارتی فورم کو باقاعدہ نظام بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مسٹر مودی نے ہندوستان کے دورے پر آئے بیلجیئم کے وزیر اعظم بارٹ ڈی ویور سے جمعرات کو یہاں دوطرفہ بات چیت کی۔
بات چیت کے بعد مسٹر مودی نے مشترکہ پریس بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں گزشتہ ایک دہائی میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور آج کی گفتگو سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نیا باب جڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعاون اب روایتی شعبوں سے آگے بڑھ کر دفاع اورصاف ستھری توانائی جیسے حکمت اسٹریٹجک شعبوں تک پہنچ گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پہلی جنگ عظیم کے دوران بیلجیئم میں ہزاروں ہندوستانی فوجیوں کی شجاعت اور قربانی دونوں ممالک کی مشترکہ یادداشت کا اہم حصہ ہے۔ جمہوری اقدار، مارکیٹ معیشت اور گہرے عوامی تعلقات ہندوستان اور بیلجیئم کو فطری شراکت دار بناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک زورآور ٹینک جیسے جدید دفاعی سامان پر مل کر کام کر رہے ہیں۔ آندھرا پردیش کے کاکیناڈا میں دنیا کے سب سے بڑے گرین امونیا پروجیکٹوں میں سے ایک کو تیار کیا جا رہا ہے۔ مسٹر مودی نے کہا کہ چیلنجنگ عالمی ماحول کے باوجود ہندوستانی معیشت نے اپنی رفتار برقرار رکھی ہے اور گزشتہ سہ ماہی میں اس میں 7.8 فیصد کی نمو درج کی گئی ہے۔ ہندوستان-یوروپی یونین آزاد تجارتی معاہدے کو انہوں نے تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے اقتصادی تعلقات کے لیے نئے مواقع کھلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیلجیئم کی کمپنیوں کے لیے ہندوستان میں سرمایہ کاری فاسٹ ٹریک نظام بنایا گیا ہے اور ہندوستان-بیلجیئم تجارتی فورم کو باقاعدہ نظام بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دونوں ممالک کے مالیاتی، فن ٹیک اور ریگولیٹری اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھایا جائے گا۔ ان پہلوں کے ذریعے اگلے 5 سال میں دوطرفہ تجارت کو دگنا کرنے کا ہدف ہے۔ دفاعی اور سلامتی تعاون کو تعلقات کا اہم ستون قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تبادلے اور تربیت کے تعاون کو بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ حکومتوں اور دفاعی صنعتوں کے درمیان ہوئے معاہدوں سے دفاعی شعبے میں مشترکہ ترقی اور مشترکہ پیداوار کے نئے مواقع کھلیں گے۔ خفیہ معلومات کا تبادلہ اور جرائم کے خلاف تعاون کو بھی مضبوط کیا جائے گا۔
مسٹر مودی نے کہا کہ قابل تجدید توانائی پر ہوئے مفاہمت نامے سے پائیدار ترقی کے شعبے میں تعاون کو رفتار ملے گی۔ اہم معدنیات کی پروسیسنگ اور ری سائیکلنگ میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیمی کنڈکٹر شعبے میں بیلجیئم کی مہارت اور ہندوستان کے پیمانے کو ایک دوسرے کا مددگار بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیلجیئم کے آئی ایم ای سی ادارے کو ہندوستان کے سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم سے جوڑنے کے لیے دونوں ممالک مل کر کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے اسٹارٹ اپس کے درمیان رابطہ مضبوط کرنے اور سمندری شعبے میں صلاحیت سازی کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یونیورسٹی اور تحقیقاتی تعاون کو مضبوط کیا جائے گا اور صلاحیتوں کی نقل و حمل کے لیے جلد ہی ایمیگریشن شراکت داری کا معاہدہ کیا جائے گا۔ علاقائی اور عالمی پیش رفت پر گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اور بیلجیئم قانون کی حکمرانی، بات چیت اور سفارت کاری پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین اور مغربی ایشیا میں تنازع کوجلد ختم کرنے اور امن کی تمام کوششوں کی دونوں ممالک حمایت کرتے ہیں۔ دہشت گردی کی ہر شکل کو جڑ سے ختم کرنا دونوں ممالک کا مشترکہ عزم ہے۔ انہوں نے کہا، "یوکرین ہو یا مغربی ایشیا ہم تنازع کی جلد منسوخی اور امن کی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ اور دہشت گردی کی ہر شکل کو جڑ سے ختم کرنا ہماری مشترکہ عہد بستگی ہے۔”
وزیر اعظم نے گزشتہ ماہ بیلجیئم اور نیدرلینڈز کی جانب سے مشترکہ طور پر ہاکی ورلڈ کپ کی میزبانی کا ذکر کرتے ہوئے ایونٹ کے لیے مبارکباد دی اور ہندوستانی کھلاڑیوں کی محنت اور کارکردگی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہیرے کے کاروبار نے ہندوستان اور بیلجیئم کو طویل عرصے سے جوڑا ہے اور دونوں ممالک اس تاریخی لگاؤ کو وسیع تر شراکت داری کی نئی شکل دے رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس
قومی خبریں

ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس

2026-09-04
اگر والدین آئی اے ایس افسر ہیں تو بچوں کو ریزرویشن کیوں؟ سپریم کورٹ کا سوال
قومی خبریں

قانون کی پڑھائی کرنےوالے طلبہ کے خلاف تادیبی کارروائی کا حق بی سی آئی یا ریاستی بار کونسلوں کو نہیں: سپریم کورٹ

2026-09-04
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

پنجاب میں لٹیروں کا گروہ چلا رہے ہیں بھگونت مان: بی جے پی

2026-09-04
’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

تجارتی معاہدوں سے ہندوستانی گاڑیوں کی صنعت کی عالمی رسائی بڑھے گی: مودی

2026-09-04
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.