منگل, اکتوبر 20, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی جج نے پیدائشی شہریت محدود کرنے کی ٹرمپ کی نئی کوشش روک دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-04
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ٹرمپ نے روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا

یونان نے مغربی تھریس کے ترکوں کے اسکول بند کردیے

واشنگٹن، 3 ستمبر (یواین آئی) ایک امریکی وفاقی جج نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ کو پیدائشی شہریت محدود کرنے سے متعلق ایک نئے ایگزیکٹو آرڈر پر عمل درآمد سے روک دیا ہے۔ عدالت نے ابتدائی طور پر قرار دیا کہ یہ پالیسی ممکنہ طور پر غیر آئینی ہے اور امریکی آئین کی 14ویں ترمیم کی خلاف ورزی کرتی ہے۔
امریکی ڈسٹرکٹ جج ڈیبورا بورڈمین نے امیگریشن حقوق کی دو تنظیموں کی درخواست پر ابتدائی حکم امتناعی جاری کیا۔ اپنے 35 صفحات پر مشتمل فیصلے میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی نئی ہدایت متعلقہ بچوں کے معاملے میں ’’تقریباً یقینی طور پر غیر آئینی‘‘ ہے۔
جج بورڈمین کے حکم کے تحت انتظامیہ ایسے بچوں کے خلاف نئی پابندی نافذ نہیں کر سکے گی جو 19 فروری 2025 کے بعد امریکہ میں پیدا ہوئے ہوں اور جن کے والدین میں سے ایک یا دونوں اس وقت ملک میں قانونی طور پر موجود نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ امریکہ میں پیدا ہونے والے بچے پیدائش کے وقت شہری ہوتے ہیں، خواہ ان کے والدین غیر قانونی طور پر یا عارضی حیثیت کے تحت ملک میں موجود ہوں۔
یہ فیصلہ ٹرمپ کی پیدائشی شہریت کے آئینی حق کو محدود کرنے کی کوششوں کے لیے ایک اور قانونی دھچکا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے عندیہ دیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر اس معاملے کو دوبارہ سپریم کورٹ لے جایا جا سکتا ہے۔
ٹرمپ کا موقف ہے کہ پیدائشی شہریت کے قانون کا غلط استعمال ہو رہا ہے، جبکہ مخالفین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں پیدائش کی بنیاد پر شہریت کا حق آئین کی 14ویں ترمیم میں واضح طور پر محفوظ ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تہران کی گوتریس کے بیان پر تنقید، سپر پاورز کے مظالم پر پردہ ڈالنے کا الزام

Next Post

کویت کے فضائی دفاعی نظام نے میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنادیے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ دنیا کے 60 فیصد تیل پر قابض ہے، وینزویلا کے ذخائر بھی شامل:ٹرمپ کا دعویٰ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
یونان نے مغربی تھریس کے ترکوں کے اسکول بند کردیے
عالمی خبریں

یونان نے مغربی تھریس کے ترکوں کے اسکول بند کردیے

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
انسانی اسمگلنگ اور جبری مشقت سے متعلق امریکی رپورٹ میں چین بدستور تیسرے درجے میں شامل
عالمی خبریں

انسانی اسمگلنگ اور جبری مشقت سے متعلق امریکی رپورٹ میں چین بدستور تیسرے درجے میں شامل

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
امریکی ریاست اوریگن میں اسکول پر حملہ کرنے والا نوجوان خصوصی ضروریات کا حامل سابق طالب علم تھا: پولیس
عالمی خبریں

امریکی ریاست اوریگن میں اسکول پر حملہ کرنے والا نوجوان خصوصی ضروریات کا حامل سابق طالب علم تھا: پولیس

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
ترکیہ کا پہلا فلوٹنگ پلیٹ فارم عنقریب فعال ہو رہا ہے
عالمی خبریں

ترکیہ کا پہلا فلوٹنگ پلیٹ فارم عنقریب فعال ہو رہا ہے

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
عالمی خبریں

آسٹریلیا اور امریکی شہریوں کے قتل کے جرم میں میکسیکو کے تین افراد کو 158، 158 سال قید کی سزا

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
عالمی خبریں

ایران نے حوثی حملوں پر سعودی بیانات کو مسترد کیا اور ثالثی کی پیشکش کا اعادہ کیا

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
یوکرین کے پاس پیٹریاٹ میزائل ختم، ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
عالمی خبریں

یوکرین کے پاس پیٹریاٹ میزائل ختم، ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

2026-10-17
Next Post

کویت کے فضائی دفاعی نظام نے میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنادیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.